سمستی پور
چلتی ٹرین سے گر کر ایک نوجوان بری طرح سے زخمی
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) سمستی پور برونی ریل سیکشن کے اجیار پور گمتی نمبر 44 پر چلتی ٹرین سے ایک مسافر نوجوان گر کر بری طرح سے زخمی ہو گیا،وہاں پر موجود مقامی باشندوں نے زخمی حالت میں علاج کے لئے اجیارپور پی ایچ سی میں داخل کرایا جہاں ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹروں نے بنیادی علاج کے بعد نازک حالت کو دیکھتے ہوئے بہتر علاج کے لئے سمستی پور صدر اسپتال بھیج دیا،واضح ہوکہ خبر تحریر کئے جانے تک زخمی مسافر کی شناخت نہیں ہوپائی تھی،