اہم خبریںبہار

چراغ پاسوان کو جھٹکا : پشوپتی پارس ایل جے پی کے نئے صدر منتخب ، نیشنل کونسل نے لگائی مہر

چراغ پاسوان کے اگلے قدم پر ٹکی ہیں سب کی نگاہیں

پٹنہ 18جون(قومی ترجمان ڈاٹ کام) لوک جن شکتی پارٹی کی وجہ سے پچھلے کچھ دنوں سے بہار کی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔کئی دنوں سے لوک جن شکتی پارٹی میں بالادستی کی جنگ جاری ہے۔ پشوپتی پارس اور چراغ پاسوان کے گروہ آمنے سامنے ہیں۔تمام تنازعات کے درمیان جمعرات کو پشوپتی پارس کو پارٹی کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔یہ فیصلہ جمعرات کے روز پٹنہ میں پشوپتی پارس کی سربراہی میں پارٹی کی قومی ایگزیکٹو کے اجلاس میں لیا گیا ہے۔

اس ملاقات میں پشوپتی پارس کے گروپ کے چار ممبران پارلیمنٹ محبوب علی قیصر ، وینا دیوی ، چندن سنگھ اورپرنس راج بھی موجودتھے۔پٹنہ میں یہ اجلاس لوک جن شکتی پارٹی کے ورکنگ قومی صدر سورج بھان سنگھ کی رہائش گاہ پر ہوا۔

سورج بھان کوپارٹی کے صدر کے انتخاب کا انعقاد کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔پشوپتی پارس بدھ کے روز ہی پٹنہ پہنچے تھے۔جمعرات کے روز انہوں نے صدر کے عہدے کے لیے نامزدگی کی۔جب کسی دوسرے رہنما نامزدگی پیش نہیں کیا تو وہ پارٹی کا نیا قومی صدر منتخب کر لئے گئے ہیں۔ اس سے قبل وہ پارلیمانی پارٹی کے رہنمابھی منتخب ہوئے تھے۔دیکھنے والی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ چراغ پاسوان کا اب اگلا قدم کیا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button