اہم خبریںبہارویشالی

چئیرمین نگر پارشد آفتاب عالم کے ہاتھوں ڈاکٹر کلنک کا افتتاح

حاجی پور / شبانہ فردوس / آسمہ اسپتال دیسری روڈ مہواویشالی کے مشہور ڈاکٹر محمد شمیم احمد انصاری جو سرجن کے ساتھ جنرل فزیشن بھی ہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے دست شفائی عطا کی ہے جس سے مریض بہت جلد صحت یاب ہوجاتا ہے۔

واضح ہوکہ ڈاکٹر صاحب ایک ڈاکٹر کے ساتھ دینی و ملی خادم بھی ہیں جو اپنے وقتوں سے مہوا اسپتال میں مفت کیمپ لگاکر مریضوں کو جانچ کر مفت میں دوا دینا ان کے زندگی کا شیوہ ہے اسی خدمت کو وسیع تر کرنے کے لئے انہوں ایک کلنک کا اضافہ کرتے ہوئے ” ڈاکٹر کلنک ” ہارون نگر سیکٹر 2- B 114 روڈ نمبر 09 نزد باری مسجد اینڈ کمیٹی ہال پھلواری شریف پٹنہ میں نگرپارشد آفتاب عالم پھلواری شریف پٹنہ و ایس ، پی ، عبداللہ انصاری کے ہاتھوں افتتاح ہوا ۔

اس موقع سے سابق جد یو ایم،پی، علی انور انصاری ، ڈاکٹر اعجاز انجم ایم، ڈی ، ڈاکٹر ذاکر بلال ایم، بی، بی ، ایس ، پیر طریقت حضرت مولانا مفتی محمد قسیم الحق ، حاجی محمد شمس الحق ، نوشاد غازی پوری ، انسپیکٹر قیصر عالم ، شاہد پرویز ، محمد نسیمِ انصاری ، ڈاکٹر محمد وزیر ، جناب راجن جی کے علاوہ کئی اہم شخصیات شریک تقریب ہوکر ڈاکٹر صاحب کے لئے مذید دست شفائی کی دعائیں اجتماعی طور کیں ۔پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا بعدہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بارگاہ میں نعت پاک بھی پیش کیا گیا ۔

قومی ترجمان
قومی ترجمان
Qaumi Tarjuman
قومی ترجمان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button