پک اپ وان اور آٹو میں تصادم 2 افراد کی موت، نصف درجن زخمی
پولیس نے دونوں گاڑیاں قبضے میں لے کر مزید کارروائی شروع کی
دربھنگہ (محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو) دربھنگہ – جئے نگر نیشنل ہائی وے 527B پر دریما نوٹولیا پانی ٹنکی کے قریب چوک پر پک اپ وان اور آٹو کے درمیان ہوئی سیدھی ٹکر میں آٹو پر سوار ایک خاتون سمیت 2 افراد کی موت ہوگئی جبکہ نصف درجن مسافر زخمی بتائے گئے ہیں جنہیں علاج کے لئے سرکاری اسپتال لے جایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس واقعہ میں مدھوبنی ضلع کے اونسی اوپی علاقے کے تحت اونسی گوٹ رہائشی ڈومو ساہ کی اہلیہ جیوتی دیوی (38) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دوسرے (مرد) کی شناخت اب تک نہیں ہوپائی تھی۔
اسی دوران نصف درجن سے زیادہ مسافر زخمی ہوئے جن میں ریام تھانہ کے نیا گاوں رہائشی ونود پاسوان کی اہلیہ لیلا دیوی (35) و بیٹے سدھانت کمار (7) اور پرکاش کمار (8) ، متوفیہ جیوتی دیوی کے لڑکے دیپک کمار ساہ (7) اور بسفی تھانہ علاقہ کے ککوروا گاوں کی رہائشی آبھا دیوی شامل ہیں۔ٹیمپو سے تمام مسافر اونسی زیرو مائل سے دربھنگہ جارہے تھے۔جبکہ پک اپ وان دربھنگہ سے کیوٹی کی طرف آرہی تھی۔ اسی دوران دونوں ہی گاڑیاں مذکورہ جگہ پر آپس میں ٹکرا گئیں۔اس واقعہ سے مشتعل گاوں والوں نے جائے وقوع پر بانس ۔بلا لگا کر 15 منٹ تک سڑک کو جام رکھا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بی ڈی او محمد مہتاب انصاری ،تھانہ صدر شیو کمار یادو اور سی آئی سدھیر کمار سنگھ موقع پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ پولیس نے دونوں گاڑیاں قبضے میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی ہے۔
اسی دوران لوگوں نے پک اپ وین بی آر 07 جی اے 1617 کے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔پولیس نے پک اپ وان اور بی آر 07 پی سی 2895 کو ضبط کر لیا ہے۔
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا 2.0 میں پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا پریکشا میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات جواب کے ساتھ دیکھیں
- سکشمتا – 1 کا رزلٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کریں / सक्षमता 1 का रिजल्ट डाउनलोड करें।
- سکشمتا پریکشا 2.0 کا ایڈمٹ ڈاؤن لوڈ کریں