پولیس مجرم کو گرفتار کرنے کے بجائے مجرم کو حفاظت کرنے میں لگی ہوئی ہے: نوشاد عالم
پولیس مجرم کو گرفتار کرنے کے بجائے مجرم کو حفاظت کرنے میں لگی ہوئی ہے: نوشاد عالم
انصاف کی مجلس کے کارکنان نے مقتول ارمان کے لواحقین سے ملاقات کر انصاف دلانے کی دلائی یقین دہانی
سمستی پور (محمد مصطفیٰ)آل انڈیا انصاف کی مجلس دلسنگھ سرائے کے کارکنان نے مقتول محمد ارمان کے لواحقین سے ملاقات کر ہر ممکن مدد و انصاف کی یقین دہانی کرائی،اس موقع پر آل انڈیا انصاف کی مجلس دلسنگھ سرائے کے صدر محمد نوشاد نے کہا کہ پورے بہار میں آر ایس ایس اور بجرنگ دل کے غنڈوں کے ذریعہ اقلیتوں پر ظلم کا پہاڑ توڑا جا رہا ہے ،کھلے عام اقلیتوں کا قتل کی جارہی ہے لیکن پولیس مجرموں کے سامنے بے بس بنی ہوئی ہے،انہوں نے پولیس پر بھی نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ پولیس مجرم کو گرفتار کرنے کے بجائے مجرم کو حفاظت کرنے میں لگی ہوئی ہے،بلاک خازن نیک محمد نے سمستی پور پولیس سے درخواست کی کہ مقتول ارمان کے قاتل کو فوری طور پر گرفتار کریں ورنہ آل انڈیا انصاف کی مجلس تحریک چلانے پر مجبور ہوں گی،تنظیم کے ضلع انچارج کوثر اختر خلیل نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بہار سرکار مقتول ارمان کے لواحقین کو 10 لاکھ روپیہ اور ایک فرد کو نوکری دیں،واضح ہوکہ دلسنگھ سرائے تھانہ حلقہ کے مولوی چک کا باشندہ محمد جمال کا بیٹا محمد ارمان کے ساتھ گاؤں کے ہی اکثریتی طبقہ کے کچھ نوجوانوں کے ساتھ معمولی سی بات کو لیکر جان سے مارنے کی دھمکی دی کہ اور 11 جولائی کے شب محمد ارمان کو اغوا بھی کر لیا اور کسی سنسان جگہ میں لے جاکر پیٹ پیٹ کر مار ڈالنے کے بعد لاش کو ندی میں پھینک دیا گیا تھا،