پورنیہ ایس پی کے ٹھکانوں پر اسپیشل ویجیلنس یونٹ کا چھاپہ، 8 مقامات پر چھاپے

پورنیہ : اسپیشل ویجیلنس یونٹ نے غیر متناسب اثاثوں کے معاملے میں پورنیہ کے ایس پی دیاشنکر کے خلاف یہ کارروائی کی ہے۔ یہ چھاپے منگل کی صبح سے شروع ہوئے ہیں۔ یہ چھاپہ پٹنہ اور پورنیہ میں کل 8 مقامات پر چل رہا ہے۔
جھلکیاں
دیاشنکر 2016 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔
وہ فی الحال پورنیہ کے ایس پی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
دیاشنکر پر کئی مقامات پر زمین اور جائیداد خریدنے کے الزامات ہیں۔
پٹنہ۔ بہار کے پورنیہ سے بڑی خبر آرہی ہے، جہاں بدعنوانی کے خلاف کارروائی کرنے والی اسپیشل ویجیلنس یونٹ نے غیر متناسب اثاثہ جات کے معاملے میں پورنیہ کے ایس پی دیاشنکر کے خلاف منگل کی صبح سے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔ پٹنہ اور پورنیہ میں کل 8 مقامات پر یہ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ آمدنی سے 77 لاکھ روپے سے زیادہ کا معاملہ پہلی نظر میں سامنے آنے کے بعد آئی پی ایس افسر دیاشنکر کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
- نگاہوں نے زمیں پر آسماں دیکھا (پہلی قسط) 🖊ظفر امام
- بہار مدرسہ بورڈ : اعلان برائے اسکروٹنی فوقانیہ و مولوی امتحانات 2023
- بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے امتحانی پیٹرن میں کی جائیں گی مزید تبدیلیاں، ووکیشنل کورسز بھی شروع ہونے کی امید
- جامعہ امِ کلثوم للبنات وادئ خراب کا ایک نوبہار پھول🖊 ظفر امام
- مدرسہ بورڈ نے فوقانیہ ،مولوی کا نتائج کیا جاری، فوقانیہ میں ٪90 فیصد ، مولوی میں ٪93 فیصد طلباء کامیاب، یہاں دیکھیں رزلٹ
اسپیشل ویجیلنس یونٹ کے علاوہ اکنامک آفنس یونٹ کی ٹیم بھی اس چھاپے میں مصروف ہے۔ پورنیہ میں اسپیشل یونٹ کے ایس پی اور اکنامک آفینس یونٹ کے ایس پی سشیل کمار پٹنہ میں دیاشنکر کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار رہے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی ضلع میں تعینات ایس پی کے خلاف غیر متناسب اثاثہ جات کیس میں کارروائی کی جا رہی ہے۔
مجموعی طور پر 70 افسران اور پولیس اہلکار چھاپے میں مصروف ہیں۔ بی ایم پی کی دو پلاٹون کے علاوہ دیگر فورسز بھی چھاپہ مار کارروائی میں مصروف ہیں۔
اسپیشل ویجیلنس اور ای او یو کی ٹیمیں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں جن میں پورنیہ میں ایس پی دیاشنکر کی رہائش گاہ، صدر پولیس اسٹیشن کے انچارج سنجے کمار سنگھ کی رہائش گاہ بشمول پولیس لائنز شامل ہیں۔ اسپیشل ویجیلنس یونٹ کے اے ڈی جی نیئر حسنین خان کی ہدایت پر اس چھاپے میں اب تک بہت سی بے نامی جائیدادیں بھی بے نقاب ہو چکی ہیں۔

یونٹ کے عہدیداروں نے نیوز 18 کو مطلع کیا ہے کہ دیاشنکر نے اپنی بہت سی رقم ریئل اسٹیٹ کے کاروبار میں لگائی ہے۔ پٹنہ میں کچھ بلڈروں کے ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اسپیشل ویجیلنس یونٹ کی اس کارروائی سے بہار کے محکمہ پولیس میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
دیاشنکر 2016 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ وہ بہار کے کئی اضلاع میں ایس پی کے طور پر تعینات رہے ہیں۔ وہ جہاں بھی تعینات رہے ہیں، ان کا دور تنازعات سے بھرا رہا ہے اور بدعنوانی کی اکثر شکایات سامنے آتی رہی ہیں۔ اسپیشل ویجیلنس یونٹ نے اس کے خلاف اپنے ہی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا ہے جس کے بعد عدالت سے سرچ وارنٹ موصول ہوئے اور آج کارروائی جاری ہے۔