پرانی دشمنی پر سماجی کارکن رام بابو مہتو پر جان لیوا حملہ، 2 افراد کے خلاف شکایت
دربھنگہ۔ محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو
جالے تھانہ کے قاضی بہیڑہ گاؤں میں سماجی کارکن رام بابو مہتو پر جان لیوا حملہ کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پچھلے سرسوتی پوجا کے موقع پر رام بابو مہتو نے فحش گانا بجانے سے منع کیا تھا۔اسی رنجش میں بانس بلے سے پیٹ پیٹ کر اسے شدید زخمی کردیا گیا اور اس کی جیب سے 5 ہزار روپے چھین لئے گئے۔
اس معاملہ میں تھانہ کو دئے تحریری درخواست میں رام بابو نے اپنے گاؤں کے ہی بھوگیندر چوپال اور گنگا چوپال کو نامزد کیا ہے۔زخمی رام بابو کو مقامی ریفرل اسپتال سے حالت تشویشناک ہونے کے بعد اسے ڈی ایم سی ایچ ریفر کردیا ہے جہاں اس کا دربھنگہ کے نجی کلینک میں علاج چل رہا ہے۔ پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ گاوں کے بھوگیندر چوپال اور گنگا چوپال سرسوتی پوجا کے موقع پر لاؤڈ اسپیکر سے فحش بھوجپوری گانا بجا رہے تھے۔ یہ کہتے ہوئے گانا چلانے سے منع کیا گیا کہ ماں بہن ہے، معاشرے میں ایسا گانا نہ بجائیں۔ اس معاملے پر دونوں ناراض ہوگئے اور اس واقعہ کی دشمنی میں واردات کوانجام دیا ہے۔پولیس دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔