سمستی پور

پتیلیا سے نرہن جانے والا باندھ والی سڑک کی حالت خستہ

کئی جگہوں پر باندھ دو حصوں میں تقسیم،15 سے 20 جگہوں پر 5 پانچ دس 10 فٹ گڈھا،کبھی بھی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے،ایم ایل اے،اور رکن پارلیمنٹ نتیانند رائے خاموش

سمستی پور(محمد مصطفیٰ) ضلع کے وبھوتی پور بلاک حلقہ کے پتیلیا سے نرہن جانے والا باندھ والی سڑک پر طلباء اور راہگیروں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،یہ باتیں ایس ایف آئی کے رہنما وریندر کمار نے بتایا کہ پتیلیا سے نرہن کے درمیان تقریبا 15-20 مقامات پر 5-5 ، 10-10 فٹ کا گڈھا ہو گیا ہے۔ اور کہیں تو باندھ دو حصوں میں تقسیم ہو گیا ہے ،اور سڑک کی حالت بھی خستہ ہوگئی ہے۔ اس سڑک کی تعمیر سابق ایم ایل اے مسٹر رام دیو ورما نے 2006-2007 میں ہی تعمیر کروایا تھا۔ اس وقت سے لے کر آج تک یہاں کے ممبر پارلیمنٹ نیتانند رائے نےمشرقی خطے علاقائیت کے ذریعہ ترقی سے دور رکھا ہے ، مشرقی خطے میں اس سڑک کی آج تک مرمت نہیں کی گئی اور نہ ہی اس کی چوڑائی کی گئی ہے۔واضح ہوکہ یہ خستہ حال سڑک سے روزانہ ساخموہن ، پتیلیا ، بھوسور کے سیکڑوں طلباء و طالبات صبح 4 بجے سے نرہن تعلیم حاصل کرنے کے لئے جاتے ہیں،ان طلبا کے ساتھ کبھی بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ صبح کے اندھیرے میں پیش آسکتا ہے ۔جس کی ذمہ داری یہاں کے ممبر پارلیمنٹ نتیانند رائے اور ایم ایل اے ایم ایل اے اجے کمار ہوں گے،ایس ایف آئی کے رہنما وریندر کمار نے کہا کہ میں ایم ایل اے اجے کمار اور رکن پارلیمنٹ نتیانند رائے سے مطالبہ کرتا ہوں کہ جلد سے جلد اس سڑک کی مرمت کروائیں نہیں تو ہم لوگ ملکر احتجاج کریں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button