سمستی پور

پانڈ ہی پانڈووں کے لکچھا گیریہ سے روپوش ہونے کا تاریخی مقام ہے،لوکیش کمار شرن

سمستی پور (محمد مصطفیٰ) شمر فلمس انٹرنیشنل کے متھلا و میتھلی کے شخصیت اور کارکردگی ویب مزاکرہ میں پانڈ پانڈوں استھان کے تعلق سے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے صحافی و اتیت کے آئینہ میں دلسنگھ سرائے کتاب کے مصنف ڈاکٹر لوکیش کمار شرن کہا کہ دلسنگھ سرائے بلاک حلقہ میں واقع پانڈ ہی پانڈووں کے لکچھا گیریہ سے روپوش ہونے کا تاریخی مقام ہے جو قومی شاہراہ 28 سے تین کیلومیٹر مغرب میں واقع ہے ڈاکٹر شرن نے کہا کہ وقتاً فوقتاً کی گئی کھودائی و ریسرچ اور کھوج سے ملے اشیاء کی بنیاد پر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پانڈو ایک سال کے نامعلوم رہائش میں یہیں آکر ٹھہرے تھے اسکی تصدیق کے لئے کئی دفعہ مختلف ریسرچ اداروں سے کھدائی کے کاموں کو انجام دیا جا چکا ہے لیکن وہ ناکافی ہیں اسے اور وسیع پیمانے پر کھدائی اور مقام کو تحفظ دئے جانے کی ضرورت ہے ڈاکٹر شرن متھلا کے اس تاریخی اساسہ کے کھوج کو عوام کے سامنے لانے کے لئے مزاکرہ میں مدعو کئے جانے پر شمر فلمس انٹرنیشنل کے ڈائیریکٹر سومیت سومن بودھک پرموکھ و متھلا منتھن کے کنوینر پروفیسر پی کے جھا پریم ویب سیریز کی منتظم کارہ ریکھا جھا کا شکریہ ادا کیا ہے وہی انہوں نے مقامی ایم ایل اے آلوک کمار مہتا ایم پی نتیانند رائے وزیر تعلیم وجئے کمار چودھری سے درخواست کیا ہے کہ متھلا کے اس تاریخی اساسہ کے تحفظات و عوام کے سامنے لانے کے لئے خصوصی پہل کریں واضح ہو کہ سابقہ میں وجئے کمار چودھری اور اس وقت کے ایم ایل اے درگاہ پرساد سنگھ کی کاوشوں سے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ذریعہ اس مقام کا جائزہ لیا جا چکا ہے اور موقع پر متعدد اعلانات بھی کیا گیا تھا جسے سرزمین پر اتارنے کی ضرورت ہے تاکہ متھلا کا سیاہت کے نقشہ پر پانڈ پانڈوں استھان کا نام روشن ہو سکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button