اہم خبریںعالمی خبریں

ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف درج کی شاندار اور تاریخی جیت

دبئی (قومی ترجمان بیورو) اتوار کو دبئی (متحدہ عرب امارات) میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بھارت (پاکستان بمقابلہ انڈیا) کو دس وکٹوں سے شرمناک شکست دے کر انہیں ورلڈ کپ میں مسلسل چھٹی جیت سے محروم کر دیا۔

  اگر دیکھا جائے تو یہ میچ شروع سے ہی پاکستان کے حق میں رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جس کے تعاقب میں پاکستان کے اوپنرز محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے بہت ہی شاندار بلے بازی کی اور ہندوستانی گیند بازوں کو وکٹ کے لیے آخر آخر تک ترسایا۔

خیال رہے کہ انڈیا کی 10 وکٹوں سے شرمناک ہار ہوئی ہے اور یہی نہیں انڈیا کو وکٹ چٹکانے میں بھی کامیابی نہیں ملی جس کو لے کر سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث جاری ہے۔

بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے مل کر پاکستان کو 10 وکٹوں سے تاریخی فتح دلائی۔ رضوان نے 52 گیندوں پر 68 رنز بنائے جبکہ دوسری جانب بابر نے 55 گیندوں پر ناقابل شکست 79 رنز بنائے۔

پاکستان نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار بھارت کو شکست دی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ بھارت سے جیتنے کے بعد رضوان بے حد خوش نظر آئے ۔

فتح کے بعد رضوان نے بھارتی کپتان کوہلی کے ساتھ اس تاریخی فتح کا جشن منایا، ہاتھ ملایا اور گلے لگایا۔ کوہلی بھی خوش نظر آئے۔کوہلی نے کہا کہ ہمیں اپنی شکت قبول ہے، پاکستانی ٹیم نے ہمیں ہر سطح پر شکت دی ہے ۔ یہ ہار ہمیں ورلڈ کپ جتائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button