اہم خبریںعالمی خبریں

ٹی ۔20 عالمی کپ:پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دی

نیوز ایجنسی / نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم (66) اور تجربہ کارکھلاڑی شعیب ملک (18 گیندوں پر ناٹ آوٹ 54 رنز) ہاف سنچری کے بعد گیند بازوں کے شاندار مظاہرہ کے سبب اتوار کو شارجہ میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے حریف اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دی۔آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ کے گروپ-2 کے مقابلے میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دی ہے ۔ پاکستان نے جہاں ایک طرف اپنے سارے میچ جیتے ہیں تو وہیں اسکاٹ لینڈ کو تمام میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اب سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ 11 نومبر کو دبئی میں آسٹریلیا سے ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button