دربھنگہ

ویکسی نیشن میں تیزی لانے کے لئے بی ڈی او نے کی میٹنگ

دربھنگہ ( محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)
ضلع کے سنگھواڑہ بلاک ہیڈ کوارٹر میں بی ڈی او راجیو رنجن نے کوویڈ 19 کے ویکسینیشن میں تیزی لانے کے لئے عہدیداروں ، پنچایت نمائندوں اور جییویکا دیدی کے مابین ایک میٹنگ کی اور کہا کہ لوگوں کو اس وبا سے بچانے کے لئے ، گھر گھر جاکر لوگوں سے ویکسینیشن کے بارے میں بیدار کریں ۔ آشا کار کنان اور جییویکا دیدی کو ہر ایک ویکسینیشن سنٹر پر 50 افراد کو راضی کرنے اور لوگوں کو ویکسینیشن کے لئے تحریک چلانے کی ہدایت دی ۔بی ڈی او نے  ویکسینیشن کے حوالے سے بتایا کہ ایک کمیٹی تشکیل کر دی گئی ہے۔  اس موقع پر انچارج میڈیکل آفیسر پریم چندر پرساد ، مکھیا سدھیرکانت مشرا ، اویناش کمار ، احمد علی تمنے اور اشور ٹھاکر موجود سمیت کئی عوامی نمائندے موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button