دربھنگہ

ویکسی نیشن سے گھبرائے نہیں بلکہ انسانی زندگی بچانے کے لئے حکومت کی مہم کا حصہ بنیں : شہنواز عرف بابر

سنگھواڑہ کے راجو پنچایت میں بیداری مہم کے بعد لوگوں نے ویکسی نیشن میں بڑھ چڑھ کر لیا حصہ

دربھنگہ  (محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)

ضلع کے سنگھواڑہ تھانہ کے راجو گاوں میں اتوار کو مکھیا نمائندہ شہنواز احمد عرف بابر کی قیادت میں ویکسی نیشن کی صد فیصد کامیابی کے لئے بیداری مہم چلائی گئی ۔اس دوران بی ڈی او کی ہدایت پر تشکیل دی گئی مسلم نمائندہ ارکان کی موجودگی بھی رہی ۔کمیٹی کی سربراہی ریاستی فوڈ کارپوریشن کے سابق چیئرمین الحاج عطا کریم نے کی ۔ویکسی نیشن کیمپ میں 45 سال سے زائد کے لوگوں نے ویکسین لگوایا۔بیداری مہم سے لوگ کافی متاثر ہوئے اور بڑھ چڑھ کر ویکسی نیشن میں حصہ لیا۔اس دوران سابق مکھیا احمد علی تمنے، حافظ گلاب، گڈو سرپنچ سمیت کئی سرکردہ لوگ موجود رہے۔بیداری مہم کے دوران پنچایت کی مکھیا کے نمائندہ شہنواز عرف بابر نے ٹیکہ کاری مہم کی شروعات کرواتے ہوئے کہا کہ عالمی کورونا کی وبا سے انسانی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے جس پر حکومت مکمل قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔کورونا کی وبا اور پھر فلیک، وائٹ اور ییلو فنگس کا لگاتار حملہ انسانی زندگی کے لئے کافی تشویشناک ہے۔اس پر قابو تبھی پایا جاسکتا ہے جب ہم حکومت کے گائڈ لائن پر عمل کریں گے اور حوصلہ کے ساتھ جینا سیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاو کے لئے جاری ویکسی نیشن کو کامیاب بنانے کے لئے لوگ آگے آئیں یہ ہماری زندگی کی حفاظت کے لئے تیار ہوئے ہیں۔مسٹر بابر نے کہا کہ اس ویکسین سے مدافعتی نظام کی مضبوطی میں مدد ملے گی اور کورونا سے بچ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن عوامی مفاد میں ہے اس سے گھبرانے یا خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button