دربھنگہ

ویکسین پوری طرح محفوظ ، افواہ بے بنیاد : نائب پرمکھ آفتاب عالم منٹو

اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لئے ویکسین ضرورلیں

دربھنگہ  (محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو) بوکھڑا بلاک کے نائب پرمکھ آفتاب عالم منٹو نے مڈل اسکول سیاری میں مختلف سیاسی ، سماجی نمائندہ سمیت بلاک افسران کے ساتھ کورونا وائرس سے بچاو کیلئے دی جانے والی ویکسین کا پہلا خوراک لیکر عوام کے درمیان ویکسینیشن کو لیکر پھیلی غلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے ہر عام و خاص سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کا ٹیکہ ضرور لگا لیں تاکہ خود بھی بچ سکیں اور دوسروں کو بھی بچا پائیں۔

موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک نے عرصہ دراز سے مختلف مہلک مرض کے لئے دوا کے طور پر ویکسین تیار کر عوام تک پہونچانے کا کام کیا ہے جس کے نتیجہ میں آج وطن عزیز سے کئی بیماریاں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے روپوش ہوچکی ہے کیونکہ کوئی بھی ویکسین ہمیں بیمار کرنے نہیں آتی ہے بلکہ جسم کے مدافعاتی نظام کو یہ سیکھانے آتی ہیکہ اگر کوئی بھی مخصوص وائرس جسم میں داخل ہو تو اس کا مقابلہ کس طرح سے کرنا ہے اسی طرح یہ ویکسین بھی کورونا جیسی مہلک مرض کے خاتمہ کیلئے کافی مفید و کارگر ہے۔م

سٹر آفتاب عالم نے کہا کہ  دوا یا ویکسین سائنسدانوں کے ذریعہ لیباریٹری میں تجربات کے مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد جب تک ڈاکٹرز و سائنسداں خود مطمئن نہیں ہوجاتے ہیں کہ تیار شدہ ویکسین کے مثبت نتائج آرہے ہیں اور یہ علاج کیلئے موثر ہے اس وقت تک انسانوں پر استعمال کی اجازت نہیں دی جاتی ہے اور خوشی کی بات یہ ہیکہ یہ ٹیکہ اس طرح کے تمام تر مراحل کو پار کرتے ہوئے آج ہمارے سامنے ہے اسلئے بغیر وقت گنوائے ہوئے ہم لوگوں کو اپنی اپنی جوابدہی سمجھ کر ٹیکہ لگانی چاہئے تاکہ دوسرے لوگ بھی ہم سے متاثر ہوسکے کیونکہ جب تک ہم اپنے قوت مدافعت کو مستحکم نہیں کریں گے تب تک ہم پر کورونا وائرس کا حملہ ہوتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نہ صرف جسم کی طاقت کو کم کرتا ہے بلکہ یہ معاشی طور پر بھی لوگوں کو کمزور کر رہا ہے کیونکہ بار بار ملک کے اوپر اس وائرس کا حملہ ہوتا ہے اور حکومت کو عوام کی حفاظت کیلئے لاک ڈاؤن جیسی پاندیاں عائد کرنی پڑتی ہے جس باعث ملک کی اقتصادی حالت کمزور ہورہی ہے اسلئے جتنا جلد ہوسکے ہملوگ اس ٹیکہ کو لگا لیں۔موقع پر باجپٹی حلقہ کے ایم ایل اے مکیش کمار یادو ، ایس ڈی ایم نوین کمار ، بی ڈی او ریتا کماری ، ضلع پریشد رکن سنجئے جھا سمیت کئی لوگ موجود تھے۔

عوام کی جانیں باتوں سے نہیں بلکہ مضبوط اقدامات سے بچائی جا سکتی ہیں: محمد نوشاد

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button