دربھنگہ

وزیر جیویش کمار کی قیادت میں یوتھ عزائم سفر کے تحت سائیکل ریلی کا انعقاد

نوجوانوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے امرت مہوتسو سال بھر جاری رہے گا

دربھنگہ۔محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو
جالے  اسمبلی حلقہ کے تحت جالے ساتھی چوک سے رتنپور شہید چوک تک 13 کیلومیٹر کا سفر سائیکل سے یوتھ عزائم سفر کے تحت سینکڑوں سائیکل کی مدد سے نوجوان مورچہ کے کارکنان کے ذریعہ نکالا گیا۔ جس کا مقصد 2047 تک ہند نو کی تعمیر ، ملک کے تئیں وفاداری پیدا کرنے ، بدعنوانی کے خلاف لڑائی جاری رکھنے ، عدل و انصاف کو یقینی بنانے ، ماحولیات کی حفاظت اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر کیلئے عزم لیا گیا۔ بھارتیہ جنتا یوتھ مورچہ کے کارکنان سال بھر آزادی کا امرت مہوتسو مناتے ہوئے نوجوانوں کو محبان وطن کے کاموں سے مطلع کریں گے اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کیلئے ترغیب بھی دیں گے اس کے ساتھ ہی نوجوانوں کو تنظیم سے جوڑنے کا بھی کام کیا جائے گا۔ مورچہ۔کے اراکین نے کہا کہ آزادی کی لڑائی میں اپنے جانوں کی قربانی پیش کرنے والوں کو سال بھر یاد کیا جائے گا۔ غورطلب ہو کہ بھارتیہ جنتا یوتھ مورچہ کے نوجوانوں نے آزادی کے 75 ویں سالگرہ پر اجتماعی قومی ترانہ اور سنکلپ سفر کی شروعات کی۔ اس دوران مورچہ کے اراکین نے 15 اگست 2021 سے 15 اگست 2022 تک نوجوانوں کے دلوں میں حب الوطنی کے ساتھ ساتھ نئے ہندوستان کی تعمیری سفر کو آگے بڑھانے کیلئے پروگرام تیار کیا۔ اس سفر کی قیادت بہار سرکار کے لیبر وسائل اور آئی ٹی کے وزیر جیویش کمار اور یوتھ مورچہ کے ریاستی صدر درگیش سنگھ نے کیا۔ موقع پر دربھنگہ ضلع یوتھ مورچہ کے ضلع صدر بالیندو جھا ، جالےمنڈل کے صدر ویپین پاٹھک ، یوتھ مورچہ کے صدر اویناش کشیپ، کمتول منڈل یوتھ مورچہ کے صدر رگھو نندن ٹھاکر ، سنگھواڑہ منڈل یوتھ مورچہ کے صدر متھلیش بھگت ، جالے منڈل یوتھ مورچہ کے بڑے وزیر دھریندر کمار ،شیو بھگت جھا ، سنجئے سنگھ ، اودھیش سنگھ ، روپیش کمار سنگھ ، چندو بھاردواج  ،میڈیا انچارج دیپک سنگھ سمیت سینکڑوں کارکنان شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button