اہم خبریںبین ریاستی خبریں

وحدت اُمت میراث نبوت کے عنوان سے شالیمار میں بین المسالک کانفرنس کا انعقاد


سرینگر(مجتبٰی علی) مجلس علمائے امامیہ کشمیر کے زیر اہتمام باغ زینب علی آباد شالیمار میں’’ وحدت اُمت میراث نبوت‘‘ کے عنوان سے یک روزہ بین المسالک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملت کے مختلف مسالک ومذاہب سے تعلق والے علما،خطبا،آئمہ جمعہ وجماعت اور ملی وقومی سطح کی دینی شخصیات نے شرکت کی۔یک روزہ کانفرنس میں ملت اسلامیہ کشمیر کے برگزیدہ علمائے کرام نے سیرتی خطابات کے علاوہ اُمت مسلمہ کو درپیش مسائل ومشکلات کے حوالے سے تاثرات اور تجاویز پیش کیں۔علمائے کرام نےاجتماعی دینی قیادت کے فروغ، اتحادو اتفاق کے قیام اورملت اسلامیہ کشمیر کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانے، اخلاقی بے راہ روی روکنے ، سماجی بدعات کے روک تھام،قرآنی طرز زندگی سے ملت اسلامیہ کو روشناس کرانےاور دینی تعلیم کے فروغ کے حوالے سےتفصیلی گفتگو کی ۔

شیعہ وسنی علمائے کرام نے کہا کہ وہ یک جٹ ہوکر اتحاد واتفاق کے فروغ کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے اور ایسے مباحثوں ،تقاریروں اور خطابات سے احتراز کیا جائے گا جس سے امت کے کسی بھی فرقہ سے تعلق رکھنے والوں کی دل آزاری ہو۔علمائے کرام نے اس بات پر زور دیا کہ قرآنی تعلیمات کے مطابق امت مسلمہ کو معاشرے میں اکٹھا ہونا چاہیے۔اور ملی مسائل کے حل کیلئے ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہونے اور ایک دوسرے کو تعاون دینے کی بات کی ۔

انہوں نے یک زبان ہوکر کہا کہ باہمی رواداری اور اتحادو اتفاق کی راہ میں حائل رکاوٹوں کوہر صورت میں ختم کیا جائےگا ۔علما خطبا ائمہ جمعہ وجماعت نے اخلاقی بے راہ روی کو روکنے کے لئے مشترکہ طور پر منصوبہ بندی اپنانے کا عہد کیا گیااور سماجی برائیوں کے تئیںدینی قیادت کی خاموشی توڑنے کا عزم دہرایا۔علما نےو اسلامی اور قرانی طرز زندگی سے ملت اسلامیہ کشمیر کو روشناس کرانے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی بات کی اور کہا کہ مثالی معاشرے کی تعمیر کے لئے دینی قیادت کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ پُر آشوب دور میں معاشرے کو تباہی و بربادی سے روکا جاسکےاور نسلِ مستقبل کو ایک اچھا ماحول فراہم کرسکیں۔کانفرنس میں مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام ،مولانا شیخ غلام رسول نوری،مولانا مسرور عباس انصاری،مولانا قانون گو ،آغا سید ہادی موسوی،مولانا سمیر صدیقی،مولانا سید حسین موسوی،آغا سید اعجاز رضوی،آغا سید مجتبیٰ موسوی،مولانا بشیر احمد بٹ سمیت ایک سو کے قریب علما ،خطبا ائمہ جمعہ وجماعت نے شرکت کی. نماز ظہر نامور سنی عالم دین مولانا خورشید احمد قانون گو کی امامت میں ادا کی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button