اہم خبریںاہم خبریں، تازہ سرخیاںبین الاقوامی خبریںتازہ تریندہلیسائنس و ٹیکنالوجی و کلائمیٹقومی خبریںمہاراشٹرا ،ممبئی

واٹس ایپ صارفین ہوجائیں خبردار ، ہوسکتے ہیں بڑی جعل سازی کے شکار

دنیا بھر میں پیغام رسانی کا سب سے بڑا پلیٹ فارم "واٹس ایپ” صارفین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ جعل سازی کے ذریعے بینک اکاؤنٹ اور نجی معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ پر نامعلوم سمت سے ایک لنک موصول ہور ہا ہے جس میں صارفین کو چکما دیا جاتا ہے کہ وہ لنک میں موجود سوالات کے جواب دیں جس کے بدلے انہیں انعام کے طور پر رقم یا تحائف دیے جائیں گے۔سادہ لوح انسان اس فراڈ کا شکار بھی ہو ر ہے ہیں ۔



تاہم یہ اب تک واضح نہیں ہو سکا کہ کس ملک کے شہریوں کے ساتھ یہ جعل سازی ہورہی ہے ۔ صار فین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایسے کسی پیغام پر کان نہ دھریں بلکہ لنک موصول ہونے کی صورت میں فوری ڈلیٹ کر دیں ۔ ایک رپورٹ کے مطابق Rediroff.com کے نام سے واٹس ایپ پر لنک پھیلائے جار ہے ہیں جو شہریوں کو پھنسانے کا جال ہے ۔ یہ پیغام اینڈ رائیڈ ، آئی اوایس سسٹم اور کمپیوٹر پر بھی ایپ کے ذریعے موصول ہو رہا ہے ۔



واضح ہو کہ لوگوں کی بڑی تعداد جعل سازی کا شکار بھی ہوچکی ہے ۔ فراڈ میں ملوث افراد صار فین کی معلومات حاصل کر کے ان کی ڈیوائس پر کوئی ایپ بھی انسٹال کر سکتے ہیں ۔ وہ صارفین جنہوں نے غلطی سے لنک کھولا ہے وہ فوراً اپنی ڈیوائس کو اینٹی وائرس سافٹ ویئر سے صاف کر دیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button