بہارویشالی

نگر پریشد انتخاب کے لئے دی گئی اساتذہ کرام کو ٹریننگ

مہوا،ویشالی (عادل شاہ پوری) حاجی پور شہر کے لال گنج شاہ راہ پر واقع آئیڈیل مڈل اسکول استی پور حاجی پور و مڈل اسکول مرئ میں آئندہ ماہ ہونے والے نگر نگم و نگر پریشد کے انتخاب کے لئے ہزاروں کی تعداد میں سرکاری اساتذہ کرام کو ٹرینگ گزشتہ دنوں سے شہر کے کئی مراکز پر منتخب ٹرینر ٹریننگ دے رہے ہیں۔

یہ ٹرینگ ہر مراکز پر سرکاری حکم کے مطابق دوشفٹوں میں دی جارہی ہے پہلی شفٹ 10 بجے سے 1 بجے تک اور دوسری شفٹ 2 بجے سے 5 بجے تک چلتی ہے اس ٹرینگ کے ٹینر عبد القادر ، محمد امتیاز ، محمد زاہد ، آلوک کمار ، سونیل کمار سنگھ ، کوثر پرویز خان ، پرویز عالم پرشانت کمار ، برج موہن ، وینود کمار ، راجن کمار نے مشترکہ طور بتایا کہ یہ انتخاب ایوی ایم مشین کے زریعے لیا جائے گا ساتھ ہی پنچایت انتخاب کی طرح ہی لیا جائے گا یہاں بھی ووٹر کے لئے الگ الگ رنگ کے کمپارٹمنٹ بنایا جائے گا جہاں ووٹر سب سے پہلے سفید کمپاٹ میں جاکر وارڈ پارشد کے نشان پر بٹن دبائیں گے اسی کے بغل میں نیلا رنگ کے کمپارٹمنٹ میں جاکر ڈپٹی میئر کے نشان پر بٹن دبائیں گے اسی کے بغل میں پیلا رنگ کے کمپارٹمنٹ میں جاکر میئر کے نشان پر بٹن دبائیں گے پھر ووٹر کمرہ سے باہر چلے جائیں گے۔

اس کے علاوہ کنٹرول یونٹ اور بائلٹ یونٹ کے بارے میں تفصیل کے ساتھ ٹینر نے جانکاری دی وہیں پولنگ آفیسر اول  اے اور پولنگ آفیسر بی اور سی کو ذمہداریوں کے بارے میں وضاحت کے ساتھ بتایا اور اساتذہ نے بڑی سنجیدگی کے ساتھ تربیت حاصل کی جن میں اعجاز عادل ، فاروق انصاری ، جمال اختر ، دنیش پاسوان ، محمد نور عالم ، محمد نعیم الدین ، موکیش شرما سمیت سینکڑوں اساتذہ کرام تربیت میں حاضر تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button