دربھنگہ

نگرڈیہ کے بکتا چوڑ میں ڈوب جانے سے 13 سالہ لڑکے کی موت

دربھنگہ ( محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)

جالے تھانہ حلقہ کے قاضی بہیڑہ پنچایت کے نگرڈیہ گاوں کے بکتا چوڑ میں گہرے پانے میں ڈوب جانے سے 13 سالہ لڑکے کی موت ہوگئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت نگرڈیہ گاوں کے موسوساہ کے لڑکے آکاش کمار کے طور پر ہوئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ وہ بدھ کی صبح گھر سے باہر نکلا تھا اور وہ کھیت کی طرف چلا گیا۔اچانک وہ گہرے پانی میں پھسل گیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔گھر آنے میں ہوئی تاخیر کے بعد اس کی تلاش شروع ہوئی تو گاس کاٹنے نکلی عورتوں نے چوڑ میں ایک لاش ہونے کی خبر پھیلائی۔موقع پر پہنچ کر دیکھا گیا تو لاش آکاش کمار کی پائی گئی۔جالے تھانہ کی انچارج تھانہ صدر کنچن کماری نے چوڑ سے لاش پائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاش کو ضبط کر پوسٹ مارٹم کے لئے دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔اس ضمن میں یوڈی کیس درج کرلیا گیا ہے۔متوفی آکاش کمار 2 بھائیوں میں چھوٹا بتایا گیا ہے۔اس واقعہ کے بعد گاوں میں کہرام مچ گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button