اہم خبریںمضامین

نوٹ بندی کے ذریعے،مودی نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا


نوٹ بندی کے ذریعے،مودی نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا


سرفرازاحمدقاسمی،حیدرآباد



بھارت میں اسوقت کئی برسوں سے ایک تاناشاہ حکومت اقتدار پر قابض ہے اور اس حکومت نے گذشتہ سات برسوں میں جو من مانی اور عوام مخالف فیصلے کئے یہ اسکی تاناشاہی کی واضح دلیل ہے،انکے فیصلوں سے اب یہی لگنے لگاہے کہ بھارت سے جمہوریت ختم ہوچکی ہے اور یہاں ایک ایسا”راجہ” تخت نشین ہے،جوانکی مرضی میں آتا ہے بغیر کسی مشورے کے وہ رات کی تاریکی یاصبح کی اولین ساعت میں اپنا من مرضی فیصلہ عوام کے سر تھوپ دیتاہے، پھر اگر اس تاناشاہ کے عوام دشمن فیصلوں کی کسی نے مخالفت کی تو سمجھ لیجئے کہ اب اسکی خیر نہیں، 2014 سے اب تک ملک میں یہی ہوتارہاہے، اسےیہ غرورہےکہ اس حکومت اوراقتدارہمیشہ ہماراقبضہ رہےگا، نوٹ بندی،جی ایس ٹی، آرٹیکل 370،لاک ڈاؤن،کسان بل اور پھر زرعی قوانین کی واپسی وغیرہ ان چیزوں پر آپ غور کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ کس طرح ان فیصلوں کو نافذ کرتے ہوئے جمہوریت کی دھجیاں اڑائی گئی،ایک شخص اپنے خواہشات کی تکمیل کےلئے ملک کے کروڑوں لوگوں کو مشکلات میں ڈال دیتاہے اور پھر بیٹھ کر تماشا دیکھتا ہے،لاکھوں خاندان اپنی جان گنوا بیٹھا اور مودی حکومت تماشائی بنی رہی، ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری اپنے عروج پر ہے لیکن یہ حکومت تماشا دیکھ رہی ہے،دہلی اور تری پورہ میں حیوانیت کا ننگا ناچ ہوتارہا اور حکومت یہ سب دیکھتی رہی،سی اے اے اور این آرسی کے نتیجے میں آسام سمیت ملک کی کئی ریاستیں جلتی رہی اور حکومت انجان بنی رہی، کشمیر میں ہر روز ماتم ہورہاہے لیکن مجال ہے کہ اس تاناشاہ کے فیصلے میں کوئی تبدیلی آجائے،نوٹ بندی بھی اس مغرور اور متکبر حکومت کے اہم فرمان میں سے ایک ہے،آج جبکہ نوٹ بندی کے 5سال پورے ہوگئے ہیں تو اس بات کا جائزہ لینا بہت ضروری ہے کہ آخر اس فیصلے سے ملک کا کیا فائدہ ہوا؟ نوٹ بندی کے وقت حکومت کی جانب سے جوبڑے بڑے وعدے اور دعوے کئے گئے اس میں کتنی سچائی تھی؟اور وہ کتنا پورا ہوا اگر ان میں سے ایک بھی پورا نہیں ہوا تو کیا یہ سمجھا جائے کہ بھارت کے سواسو کروڑ لوگوں کو اندھیرے میں رکھاگیا اورانھیں گمراہ کیاگیا،آپ کو یاد ہوگا کہ آج سے پانچ سال قبل یعنی 8 نومبر 2016 کو رات 8بجے نریندر مودی نے ٹی وی پر بغیر کسی منصوبے کے 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیاتھا،پھر500اور2000 کےنئے نوٹ جاری کئے گئے تھے، مودی کے اچانک اس فیصلے کے بعد لوگوں میں افراتفری مچ گئی تھی اور ملک کے شہریوں کو انتہائی مشکل حالات کا سامنا کرناپڑاتھا،بینکوں اور اے ٹی ایم کے باہر لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں،کئی کئی دنوں تک مسلسل لوگوں کو لائن میں لگے رہنے کے سبب پورے ملک میں 100 سے زائد لوگوں کی جانیں گئیں،لوگوں کے پاس کھانے کے پیسے نہیں تھے،مزدوروں کی حالت غیرہوگئی تھی، عام لوگ،چھوٹے دکاندار،ریہڑی،پٹری والے،چھوٹے اور متوسط کاروبار،یومیہ مزدور اور غیرمنظم شعبے کے تمام کاروبار ٹھپ ہوگئے،مودی حکومت کی ایسی ناسمجھ پالیسیوں کے ساتھ ساتھ جی ایس ٹی کے انتہائی ناقص اور خراب انتظام وانصرام نے ملک کی مضبوط اور طاقتور معیشت کو تباہ وبرباد کردیا،رہی سہی کسرلاک ڈاؤن کے تغلقی فرمان نے پوری کردی، نوٹ بندی سے ٹوٹے قہر کے سبب ملکی معیشت ایک زبردست بحران سے گذر رہی ہے،جی ڈی پی شرح ترقی میں گراوٹ تاریخی بلندی پر ہے،بے روزگاری کے ساتھ ہی ضروری اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں،نوٹ بندی کے جونشانے اورمقاصد بتائے گئے تھے کیاوہ حاصل ہوئے؟ اس بارے میں سوال کرنے پر حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں ہے،لیکن اعدادوشمار تو سچائی بیان کرتےہیں،نوٹ بندی کا ایک مقصد نقد لین دین کو کم کرناتھا،لیکن نقدی کا چلن اسوقت اپنے عروج پر ہے،رپورٹ کے مطابق نومبر 2016 سے اکٹوبر 2021 کے درمیان نقدی لین دین میں 48 سے 57فیصد کا اضافہ ہواہے،نوٹ بندی کے نشانوں میں نقلی کرنسی پر لگام لگانا بھی شامل تھا لیکن آربی آئی کی رپورٹ بتاتی ہے کہ 2000 روپے کے نقلی نوٹوں میں 151فیصد کااضافہ ہوا،500 روپے کے نقلی نوٹوں میں 37فیصد کا اضافہ درج کیاگیاہے،نوٹ بندی کا ایک نشانہ کالے دھن کو ختم کرنا بھی تھا،جوبدعنوانی کی اصل بنیاد ہے،لیکن ٹرانسپپرنسی انٹرنیشنل 2020 کی رپورٹ بتاتی ہےکہ ایشیا میں سب سے زیادہ بدعنوانی ہندوستان میں ہے،نوٹ بندی کا ایک نشانہ دہشت گردی کا خاتمہ بھی تھا،لیکن ہوا اسکے برعکس،ختم تو روزگار ہوگئے،غریبی میں اضافہ ہوگیا اورجی ڈی پی تاریخی گراوٹ سے دوچار ہوگئی،دعویٰ کیاگیاتھاکہ اس سے ڈیجیٹل لین دین صرف اسمارٹ فون سے ہی ہوسکتاہے،ساتھ ہی 10ہزار روپے سے زیادہ کے لین دین ٹن(ٹیکس انفارمیشن نمبر)لینا ضروری ہوتاہے،نوٹ بندی کا ایک اہم نقصان یہ بھی ہواکہ لوگوں کا گھریلو بچت ختم ہوگیا اورکنزیومر اسپینڈنگ(صارف خرچ)گذشتہ چار دہائی میں پہلی بار نیچے آیا،کالے دھن کو ختم کرنے کا دعویٰ کیاگیاتھا مگر ریئل اسٹیٹ،سونا،شیئر اورغیرملکی کرنسی وغیرہ میں سرمایہ کاری میں چھپے کالے دھن پر کوئی معمولی کارروائی بھی نہیں کی گئی،نوٹ بندی اور پھر جی ایس ٹی کے خراب انتظام نے ہندوستانی معیشت کو زوال کی طرف ڈھکیل دیا،نوٹ بندی کے 5سال کی برسی سے یہ ثابت ہوچکاہے کہ نوٹ بندی نہ صرف نشانوں کوحاصل کرنے میں ناکام ثابت ہوئی،بلکہ اس نے معیشت کو زمیں دوز کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور ساتھ ہی عام لوگوں کی زندگی اورانکے مستقبل کو تاریک بنادیا،آخر ان سب کا ذمہ دار کون ہے؟ جس نے عوام سے جذباتی انداز میں لوگوں کو بلیک میل کرتے ہوئے کہا تھاکہ”بھائیو بہنو! مجھے صرف 50 دن چاہئے اگر ان پچاس دنوں میں یہ ہدف پورا نہ ہوا تو جس چوراہے پر آپ ہمیں جو سزا دینا چاہیں دے سکتے ہیں میں اسکےلئے تیار ہوں” کیا یہ کہنے والا ان چیزوں کا ذمہ دار نہیں ہے؟ کیا اب انھیں چوراہے پر سزادی جانی چاہئے؟ زرعی قوانین کی واپسی کی طرح کیا یہ تاناشاہ حکمراں ملک کی عوام سے معافی مانگیں گے اور اپنے فیصلے پر شرمندگی کا اظہار کریں گے؟اس میں کوئی شک نہیں کہ زرعی قوانین کی طرح اس حکومت کے سارے فیصلے عوام مخالف ہیں اور یہ حکومت عوام دشمن ہے جنھیں ہرگز اقتدار میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں، یہ جھوٹے اور مکار لوگ ہیں ایسے لوگوں کوجتنا جلد اقتدار سے باہر کردیا جائے ملک کے حق میں اتناہی بہتر ہوگا۔
نوٹ بندی کے 5سال پورے ہونے پر اپوزیشن لیڈران نے بھی حکومت پر حملہ بولاہے،کانگریس کے سینئر لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہاکہ نریندر مودی نے نوٹ بندی کرکے ہندوستان کی معیشت کو برباد کردیا،جس کی وجہ سے چھوٹے کاروبار انتہائی متاثر ہوئے اور وہ بند ہوچکے ہیں اسی طرح بے روزگاری میں حددرجہ اضافہ ہوا،نوٹ بندی کے سبب جن لوگوں کی نوکری چلی گئی وہ ابھی تک نوکری سے محروم ہیں انھیں نوکری نہیں ملی ہے،نوٹ بندی ملک کے لوگوں کےلئے ایک کالادن ہے،جس سے ملک کی بہتر معیشت کو چوپٹ کردیا گیا،کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نوٹ بندی کے تعلق سے حکومت سے پانچ سوالات کے جواب مانگے ہیں،انھوں نے پوچھا کہ اگر نوٹ بندی کامیاب ہوئی تو کرپشن کیوں ختم نہیں ہوا؟کالادھن واپس کیوں نہیں آیا؟ معیشت کیس لیس کیوں نہیں ہوئی؟دہشت گردی پر چوٹ کیوں نہیں ہوئی؟ مہنگائی پر روک کیوں نہیں لگی؟ سوال یہ ہےکہ حکومت نے جن اغراض ومقاصد کے پیش نظر نوٹ بندی کی تھی اسکا ہدف کیوں حاصل نہیں ہوسکا؟ یہ وہ سوالات ہیں جو آج بھی عام لوگوں کے ذہنوں میں پیدا ہورہے ہیں اور ملک کے باشندے اسکا جواب چاہتےہیں،نوٹ بندی کا ایک اہم مقصد ملک کو کیاش لیس بنانا اور نقدی سے پاک لین دین کو فروغ دیناتھا،نقدی سے پاک لین دین میں انٹرنیٹ کا رول اہم ہے،سوال یہ ہے کہ کیا ملک بھرکے تمام دیہی علاقوں تک انٹرنیٹ کی رسائی ہے؟اگر ہے بھی تو کیاوہاں نیٹ کی اسپیڈ بہتر ہے؟ اسکا بہتر جواب وہی لوگ دے سکتے ہیں،جنھیں دیہی علاقوں میں نیٹ استعمال کرنے کا کچھ تجربہ ہو،یہ بھی ایک حقیقت ہےکہ شہری علاقوں کے علاوہ ملک کی بعض ریاستوں کے دیہی علاقوں میں 40فیصد سے کچھ زیادہ انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہے،جبکہ باقی ریاستوں میں صرف 10تا 20فیصد گاؤں اوردیہات ایسے ہیں جہاں انٹرنیٹ استعمال کیاجاتاہے،اسکے علاوہ ملک کے کئی ریاستوں کے دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ صرف برائے نام ہی ہے،کیونکہ وہاں سنگنلس کا سنگین مسئلہ درپیش ہے،ایسے میں کیاش لیس بھارت یا ڈیجیٹل انڈیا کاخواب کیسے پوراہوگا؟
یہ ہے اپنے بھارت کی سچائی اس سچائی کونظرانداز کرکے مودی جی اپنی انا کی تسکین کےلئے عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے زمینی سطح پر مخلص ہوکر ملک کےلئے کام کرے ورنہ یاد رکھئے کہ اقتدار ہمیشہ کسی کے باپ کی جاگیرنہیں،جوہمیشہ کسی کے پاس رہے،یہ ہمیشہ کسی کے پاس نہیں رہتا۔شاید راحت اندوری مرحوم نے یہی بات سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ
جوآج صاحب مسند ہیں کل نہیں ہونگے
کرایے دار ہیں ذاتی مکان تھوڑی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button