اہم خبریںبہارپٹنہدربھنگہ

نومنتخب امیرشریعت کی قیادت میں امارت مزید مستحکم ہوگی: نظرعالم

دربھنگہ (قومی ترجمان بیورو) مفکر اسلام حضرت مولانا محمد ولی رحمانی رحمتہ اللہ علیہ کے جانشین حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی امارت شرعیہ بہار، جھارکھنڈ اور اڑیسہ کے آٹھویں امیرشریعت منتخب کئے گئے ہیں۔ آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے قومی صدر نظرعالم نے پریس بیان جاری کر امیرشریعت منتخب ہونے پرحضرت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ حضرت کی قیادت میں امارت شرعیہ اپنے تابناک ماضی کی روشنی میں ملت اسلامیہ کی رہنمائی کا فریضہ انجام دے گی اور حضرت مولانا ولی رحمانی کے ادھورے کام کو بحسن و خوبی تکمیل تک پہنچائے گی اور امارت کا وقار و اعتبار اور مضبوط ہوگا۔ نومنتخب امیرشریعت اعلی تعلیم یافتہ، تجربہ کار اور فعال شخصیت کے حامل ہیں اور اپنے والد کی طرح ہی ملی درد رکھتے ہیں۔ واضح ہوکہ ارباب حل و عقد نے اکثریت سے حضرت کو امیر منتخب کیا ہے۔

اس سلسلہ میں بعض لوگوں کے تحفظات ہوسکتے ہیں لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ مجلس ارباب حل و عقد علماء اور صلحاء پر مشتمل ہے اور جب اس نے کثرت رائے سے انتخاب کرلیا ہے تو ہم سب پر اطاعت واجب ہے۔ اگر کوئی دوسرا بھی منتخب ہوتا تو ہمارا یہی رویہ ہونا چاہئے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ نومنتخب حضرت امیرشریعت سب کو ساتھ لے کر امارت کے کاموں کو مزید آگے بڑھائیں گے اور ملت میں اس کے وقار و اعتبار کو بحال رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button