نشے کی حالت میں بائک سوار 2 نوجوان گرفتار، جیل رسیددونوں کا تعلق کمتول تھانہ کے برہم پور گاوں سے
دربھنگہ ( محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)
ضلع کے سمری تھانہ کی پولیس نے گشتی کے دوران 2 نوجوان کوگرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ این ایچ 57 قومی شاہراہ پر نشہ کی حالت میں ہنگامہ آرائی کررہے تھے۔ دونوں کی شناخت کمتول تھانہ حلقہ کے برہم پور رہائشی محمد انعام الحق کے بیٹے محمد شاداب (30) اور محمد منا کے بیٹے محمد راجا (19) سالہ کے طور پر ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر رویندر یادو این ایچ 57 قومی شاہراہ پر گشت کر رہے تھے کہ اسی دوران کالکا حویلی ہوٹل کے قریب پلسر بائک پر سوار 2 نوجوان کو شک کی بنیاد پر روکا گیا دونوں نوجوان نشے کی حالت میں ہنگامہ برپا کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ بریتھ انالائزر مشین میں جانچ کے دوران شراب نوشی کی تصدیق کے بعد اسے عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا۔ ساتھ میں پلسر موٹر سائیکل BR07AJ3961 کو ضبط کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔ ایس ایچ او ہری کشور یادو نے ایکسائز ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرکے تفتیش جمعدار مدھوبالا دیوی کے حوالے کر دیا ہے ۔گرفتار دونوں نوجوان کو عدالتی تحویل میں جیل رسید کردیا گیا ہے۔