اہم خبریںدربھنگہ

نامعلوم چور کے خلاف ایف آئی آر درج

دربھنگہ (محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو) کمتول تھانہ حلقہ کے سرہلی کسم پٹی گاؤں رہائشی رام چندر پانڈے کے بیٹے رام پرکچھن پانڈے نے نامعلوم چوروں کے خلاف کمتول تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں یہ الزام عائد کیا ہے کہ جمعرات کی دیر شب ہمارے مویشی گھر میں بندھی 2 بھینس کو نامعلوم چوروں نے چرا لیا ۔دونوں بھینس کے دونوں کانوں میں ٹیگ لگا ہوا ہے جس میں ایک بھینس 2 مہینے میں بچہ دینے والی تھی جبکہ مویشی گھر سی سی ٹی وی کیمرے کی نگرانی میں تھے۔ اس لیے چوری کی واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوچکی ہے۔ اس ضمن میں تھانہ صدر سر ور عالم نے بتایا کہ نامعلوم چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button