اہم خبریںدربھنگہ

مہینوں گزرنے جانے کے بعد بھی ملزمین کو بہادر پور تھانہ کی پولیس نے نہیں کیا گرفتار




متاثرہ مالا دیوی و انکے اہل خانہ کو کیس نہیں اٹھائے جانے پر جان سے مارنے کی دھمکی


دربھنگہ (اسٹاف رپورٹر)ضلع کے بہادر پور تھانہ کانڈ نمبر 191/21 میں نامزد کئے گئے ملزمین رام پرساد یادو سنتوش کمار یادو برجو یادو وکاس یادو منٹن یادو بلٹو یادو مہیش یادو غریبن یادو پوتل یادو کی کانڈ درج ہونے کے کئی مہینوں بعد بھی پولیس کے ذریعہ گرفتاری نہیں کئے جانے سے متاثرین کے درمیان خوف و ہراس کا ماحول بنا ہوا ہے اور ملزمین کے ڈرو دہشت سے متاثرین خوف کے سایہ میں ہی اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں تھانہ میں درج معاملہ کی مدعیہ عبداللہ پور گاؤں کے باشندہ مہیش یادو کی 35 سالہ اہلیہ مالا دیوی نے بتایا کہ پرانی رنجش کی وجہ کر مزکورہ ملزمین نے گزشتہ 30 مارچ کو انکے و زیدھی سروچی کماری لڑکا روہت کمار کے ساتھ بدسلوکی گالی غلوج جان لیوا حملہ مار پیٹ گھر میں لوٹ پاٹ جیسے واقعات کو انجام دیا تھا انہوں نے اس واقع کے ضمن میں تھانہ میں معاملہ درج کرایا تھا لیکن کئی مہینے گزر جانے کے بعد بھی پولیس کے ذریعہ ملزمین کی گرفتاری نہیں کی جا سکی ہے پولیس ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی ہوئی ہے اور ملزمین بے خوف سر عام گھوم رہے ہیں اور انلوگوں کے ذریعہ کیس کو اٹھانے کے لئے چند طرح کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں جس وجہ کر وہ اور انکے کنبہ کے افراد خوف ودہشت کے ماحول میں اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے پولیس انتظامیہ سے جلد از جلد ملزمین کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button