اہم خبریں

مولاناصلاح الدین فیروز قاسمی؛جمعیۃ علماء کے سچے خادم تھے:مفتی جاوید اقبال قاسمی صدر جمعیۃ علماء بہار


مولاناصلاح الدین فیروز کاانتقال؛ہماراذاتی خسارہ بھی ہے:مولاناانوارالحق قاسمی

پریس ریلیز، /4مئی/2021/جمعیۃعلماء بہار کے نائب صدر اور جمعیۃ علماء سمستی پور کے صدرمحترم جناب مولاناصلاح الدین فیروز صاحب قاسمی گذشتہ کل اس دنیائے فانی سے رحلت فرماگئےاناللہ وانالیہ راجعون،ان کاانتقال جمعیۃ علماء بہار کے لئے ایک عظیم خسارہ ہےوہ عظیم شخصیت کے مالک تھے،دینی،ملی،سیاسی،سماجی مسائل پر نہ صرف ان کی گہری نظر تھی،بلکہ ان کے حل اوران سے نمٹنے اور امت مسلمہ کوآگے بڑھانے کے لئے وہ ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے،ان خیالات کااظہار آج جمعیۃ علماء بہار کے صدرمحترم جناب مفتی جاوید اقبال صاحب قاسمی نے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا،انہوں نے کہا:وہ جمعیۃ علماء کے سچے خادم تھے،وہ جمعیۃ علماء بہار کے نائب صدر اور جمعیۃ علماء سمستی پور کے صدرمحترم بھی تھے،سیاسی اور قانونی باریکیوں پر وہ جمعیۃ علماء کو بہتر مشورہ دیتے تھے،آج وہ اس دنیائے فانی سے رحلت فرماگئے

جمیۃ علماء بہار کی پوری ٹیم کو بہت زیادہ صدمہ ہےجمعیۃعلماء بہار کے نائب صدر جناب مولاناانوارالحق صاحب قاسمی سیتامڑھی نے بھی مولانامرحوم کے انتقال پر ملال پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا:ہم نے اپناچھوٹابھائی کھودیاانہوں نے کہا:ان کاانتقال ہمارے لئے ذاتی خسارہ بھی ہے۔

جناب مولاناصلاح الدین فیروز صاحب قاسمی کی رحلت پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے جناب مولاناانوارالحق قاسمی،سیتامڑھی نے کہا:شمالی بہار میں جمعیۃ علماء کو مضبوطی دلانے اور متعارف کرانے میں ان کااہم کردار رہاہے،وہ گوناگوں خوبیوں کے مالک تھے،وہ مجھے بڑابھائی کہہ کر پکارے اور ہم انہیں چھوٹا بھائی سمجھتے تھے،حضرت فدائے ملت رحمۃ اللہ علیہ کے پیغام ومشن کو دور تک پہونچانے میں ان کااہم رول رہاہے،مدنی خاندان سے ان بڑا گہرااور مضبوط رشتہ رہاہےپچھلے لاک ڈاؤن میں غریبوں،باور ضرورت مندوں تک دو وقت کی روٹی پہونچانے میں ان کی خدمات یادرکھی جائیں گیاللہ انہیں بہتر بدلہ دے،مولانا انوارالحق قاسمی نے ان کے تمام پسماندگان کی خدمت میں تعزیت مسنونہ بھی پیش کی ہے_

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button