مودی حکومت کو تینوں کسان مخالف زرعی قوانین کو واپس لینا چاہیے- رویندر پرساد سنگھ
کسانوں نے بارش سے برباد فصل کا معاوضہ کا کیا مطالبہ
سمستی پور (محمد مصطفیٰ)بارش سے برباد فصل کا معاوضہ دینے،دیہی حلقہ اور شہری حلقہ سے جل جماؤ دور کرنے،کسانوں کے کے سی سی قرضے معاف کرنے، زرعی کوآرڈینیٹرز اور کنسلٹنٹس کے فیلڈ وزٹ کرنے ، نئی فصلیں لگانے کے لئے کسانوں کو مفت میں بیج کھاد دینے۔کسان مخالف تینوں زرعی قانون واپس لینے،سمیت دیگرے مطالبہ کو لیکر اکھل کسان مہاسبھا سے جوڑے کسانوں نے تاج پور موتی پور وارڈ 10 سے جلوس نکالا جو پورے وارڈ کا نعرہ لگا کر دورہ کیا،اس موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں مہاسبھا کے بلاک صدر برہم دیو پرساد سنگھ نے کہا کہ اناج پیداوار کرنے والے ، مویشیوں و سبزیوں کے کاشتکاروں ، پھل پیداوار کرنے والے کسانوں کی حالت خراب ہے۔ وہ کاشتکاری چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ ان کی اسکیموں میں لوٹ مار کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی،مزدور رہنما راج دیو پرساد سنگھ نے کہا کہ علاقے کے کسانوں کی اناج اور سبزیوں کی لہلہاتی ہوئی فصلیں بارش میں برباد ہو گئی ہیں۔ کھیت میں اب بھی پانی ہے۔ اس سے اگلی فصل لگانا بھی ناممکن ہے، رویندر پرساد سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت کو تینوں کسان مخالف زرعی قوانین کو واپس لینا چاہیے، سی پی آئی مالے کے بلاک سکریٹری سریندر پرساد سنگھ نے کہا کہ اگر مذکورہ مطالبہ وقت پر پورا نہیں ہوا تو مزید احتجاج کو تیز کیا جائے گا،موقع پر راج دیو پرساد سنگھ ، للن داس ، کیلاش سنگھ ، ہت نارائن سنگھ ، منجیت کمار ، رام بابو سنگھ ، انیل رائے ، وندا پرساد سنگھ ، مقصودن سنگھ ، پرمیشور پرساد سنگھ ، موتی لال سنگھ کے علاؤہ درجنوں کسان موجود تھے،