اہم خبریںبہاردربھنگہ

ملکی و غیر ملکی شراب کے ساتھ تاجر گرفتار


دربھنگہ (محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو) سنگھواڑہ تھانہ کی پولیس نے اتوار کے روز شراب تاجر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کٹاسا رہائشی سنجے سہنی اور بھوگیندر سہنی کے گھر پر چھاپے ماری کر ایمپریئم بلیو برانڈ کی 180ایم ایل کی نو بوتل غیر ملکی شراب و نیپالی سونفیا 8پیس پانچ لیٹر ملکی شراب برآمد کر گھر سے شراب بنانے والے سامان کو ضبط کر شراب بنانے کی بھٹّی تباہ کی ہے۔وہیں اغیاث پور میں لکچهمن سہنی و رام بابو ‌سہنی کے گھر پر چھاپے ماری کر 10 لیٹر ملکی چولائی شراب کے ساتھ دونو تاجر کو گرفتار کر عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا ہے۔تھانہ صدر امیت کمار نے بتایا کہ شراب تاجر کے خلاف لگا تار مہم چلائی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button