اہم خبریںبہاردربھنگہ

ملکی شراب کے ساتھ تاجر گرفتار


دربھنگہ (محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو) کمتول تھانہ کی پولیس نے خُفیہ اطلاع کی بنیاد پر سنیچر کی دیر شب گشتی کے دوران تھانہ حلقہ کے محمد پور گاؤں میں چھاپے ماری کر شراب تاجر کو گرفتار کر عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا  ہے ۔ذرائع کے مطابق كمتول تھانہ کی پولیس کو خُفیہ اطلاع ملی تھی کہ محمد پور گاؤں باشندہ بنسی سہنی کے بیٹے وجے سہنی کے گھر سے ملکی شراب فروخت کی جاتی ہے اطلاع ملتے ہی کمتول تھانہ کی پولیس نے پولیس دستہ کے ساتھ شراب تاجر کے گھر پر چھاپے ماری کی جہاں سے پلاسٹک کی بوری میں چھپا کر رکھے 309 ایم ایل پیک کے 60 بوتل ملکی شراب سمیت تاجر بنسی سہنی کے بیٹے وجے سہنی کو گرفتار کیا گیا ۔جسے پوچھ گچھ کے بعد عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔تھانہ صدر سرور عالم نے بتایا کہ اس ضمن میں اے ایس آئی راما دھار سنگھ کے دیئے درخواست پر شراب تاجر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button