مفتی عبد الشکور قاسمی کو ہر فن پر مہارت حاصل تھی،ظاہر حسین ویشالوی
مفتی عبد الشکور قاسمی کو ہر فن پر اچھی پکڑ تھی،ظاہر حسین ویشالوی
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) مفتی عبد الشکور قاسمی رحمۃ اللہ علیہ سابق پرنسپل مدرسہ احمدیہ ابابکرپور ویشالی اللہ کے پیارے ہو گئے انا للہ وانا الیہ را جعون. نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں بنگھڑا میں ایک جم غفیر میں ان کے لخت جگر حافظ فضل اللہ ماجد کی اقتدا میں ادا کی .مفتی صاحب رحمہ اللہ گونا گوں صفت کے حامل تھے.یہ باتیں قاری ظاہر حسین ویشالوی خادم مدرسہ تعلیم القرآن پوکھرابہوآرا۔ویشالی بہار.نے اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مفتی صاحب کو زبردست صلاحیت سے نوازا تھا.مفتی صاحب کو ہر فن پر اچھی پکڑ تھی. طلبہ کو سینچنے کا انوکھا انداز تھا. شہرت وناموری ان کی زندگی میں نہیں تھی. سادگی ان کا شعار تھا. طلبہ کے بارے میں ہمیشہ متفکر رہتے تھے. انہوں نے کہا کہ موت کا وقت متعین ہے. مفتی صاحب رحمہ اللہ بھی موت کے مزہ کو چکھا اور اللہ کے دربار میں حاضر ہوگئے ، اللہ ان کی جملہ کاوشوں کو قبول کرے.اور اللّٰہ مفتی صاحب کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین