مظفر پور میں اسلحہ کی نوک پر دن دہاڑے 15 لاکھ روپے کی لوٹ
مظفر پور میں بے خوف جرائم پیشورں نے دن دہاڑے ایک بینک کو نشانہ بنایا اور تقریبا 15 لاکھ کی رقم لوٹ لی ۔ صدر تھانہ حلقہ کے گوبر سہی میں واقع آئی سی آئی سی آئی بینک کی برانچ میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے ۔
واضح ہو کہ تین سال کے اندر اس بینک میں ڈکیتی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ملی جانکاری کے مطابق پیر کو تین مجرم پلسر بائک پر آئے تھے ۔ تینوں اسلحہ لے کر بینک میں داخل ہوئے اور تمام عملے کو یرغمال بنا کر لوٹنا شروع کر دیا ۔ اس دوران باہر ایک ڈکیت کے رہنے کی بھی بات بھی سامنے آ رہی ہے ۔ لیکن کوئی بھی بتا نہیں رہا ہے۔
اندر جانے والے تینوں مجرموں نے 17 لاکھ روپیہ اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ۔لوگوں نے بتایا کہ ڈکیتیوں نے اسلحہ کے نوک پر لوگوں کو یرغمال بنایا اور جمع کرنے آئے لوگوں کا پیسہ بھی لوٹ لیا۔ پولیس نے ایک مشتبہ پلسر بائیک کوضبط کیا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی صدر تھانہ اور سٹی ڈی ایس پی رام نریش پاسوان ٹیم فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ۔
ڈی ایس پی رام نریش پاسوان نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کو دیکھا جا رہا ہے ۔ بینک کے سیکورٹی انتظامات کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے ۔ آئی سی آئی سی آئی بینک میں ایک سیکورٹی گارڈ کو تعینات کیا گیا ہے جس کے پاس کوئی ہتھیار نہیں ہے ۔