اہم خبریںبہاردربھنگہ

مظفر امام عرف طفیل نے جے ڈی یو ضلع کمیٹی کے ایگزیکٹیو ممبر کے عہدے سے دیا استعفی

ضلع صدر پر پارٹی کو کمزور کرنے اور کنبہ پروری کا لگایا الزام

دربھنگہ (محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو) جے ڈی یو کے ضلع کمیٹی کے ایگزیکٹیو ممبر کے عہدے سے سید مظفر امام طفیل نے استعفی دے دیا ہے۔

اُنہوں نے ایک پریس بیان جاری کر کہا کہ میں جنتا دل یونائٹیڈ کمیٹی میں ضلع نائب صدر کے عہدے پر برقرار تھا لیکن ضلع صدر ونئے کمار چودھری نے مجھے نیچا دکھانے کے لئے ضلع نائب صدر کے عہدے سے ہٹا کر مجھے جانکاری دئے بغیر ہی ضلع کمیٹی کا ایگزیکٹیو ممبر بنا دیا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ضلع صدر ونئے چودھری انتہائی پسماندہ، اقلیت اور دلت مخالف ہے انکی ذہنیت بہت تنگ ہے وہ اپنے آپ کو پارٹی کا سب کچھ بتاتے ہیں۔

مسٹر مظفر امام طفیل نے ضلع صدر پر پارٹی کو نجی تنظیم بنا کرچلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں ایم ایل اے بن جانے کے بعد ضلع صدر کے عہدے سے استعفی دے کر دوسرے جے ڈی یو کے کار کنان کو موقع دینا چاہے تھا لیکن پارٹی کو اپنے جیب میں رکھنے کے لئے اپنی مرضی کا کام ضلع میں کر رہے ہیں اور اپنی ایک الگ سے ٹیم تشکیل دے رہے ہیں۔ انہوں نے ان پر کنبہ کے لوگوں کو آگے بڑھانے کا الزام بھی لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا مجسمہ نذر آتش کرنے والے شمبھو ناتھ جھا پر وہ کافی مہربان ہیں۔

انکی پیروی سے وہ پارٹی کے ضلع نائب صدر اور قریبی رشتہ دار شلیندر کمار چودھری ضلع ترجمان بنے ہوئے ہیں جبکہ پارٹی کے سرگرم اور پرانے ورکرس کو ہٹا دیا ہے۔ساتھ ہی پارٹی کے پرانے اور سینئر ساتھیوں کو بھی ضلع ایگزیکٹیو کمیٹی کا ممبر نہیں رکھا ہے اسی وجہ سے ناراض ہو کر میں نے ان کی ضلعی ایگزیکٹیو کی نئی تشکیل شدہ کمیٹی سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔


انہوں نے وزیر اعلی نتیش کمار اور جے ڈی یو کے قومی صدر آر سی پی سنگھ اور ریاستی صدر شری امیش کشواہا سے درخواست کی ہے کہ اگر ونئے کمار چودھری کو بروقت ضلع صدر سے ہٹایا نہیں گیا تو دربھنگہ میں پارٹی کمزور ہو جائے گی..

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button