مظفر پور

مظفرپور : ڈپٹی میئر امیدوار شبیر انصاری, نے حامیوں کے ساتھ پرچہ نامزدگی داخل کیا

مظفرپور / شہاب الدین / مظفرپور نگر نگم انتخاب میں ڈپٹی میئر امیدوار فعال متحرک ایماندار لیڈر شبیر انصاری نے اپنے حامیوں کے ساتھ مظفرپور کلکٹریٹ دفتر میں انتخابی آفیسر کے روبرو ہوکر اپنا پرچہ نامزدگی کیا جہاں شہر مظفر پور کے دانشوران اور سماجی سیاسی لیڈران بھی شریکِ ہوۓ اور جناب انصاری کو کامیابی کی مبارکبادی بھی پیش کی وہیں اس موقع سے جناب انصاری نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لڑائی میری لڑائی نہیں ہے یہ لڑائی مظفرپور شہر کے تمام باشندگان کے ترقی کی لڑائی ہے ۔

اس لیے کہ میں گزشتہ دنوں سے خوب دیکھ رہا ہوں اور سمجھ بھی رہا ہوں کہ نگر نگم کے عہدیداران شہر کی ترقی میں کیا رول نبھا رہے ہیں اور کیا نہیں اس لیے سابقہ عہدیداران کی کرنی اور کتھنی دیکھتے ہوئے میں اس میدان میں مضبوطی کے ساتھ امیدوار بنا ہوں اور محنت بھی کررہا ہوں اور حمایت بھی حاصل ہورہی ہے ہم رشوت کھوری اور بچولیوں کا صفایا کرنا چاہتے ہیں ۔

شہر میں نگم سے ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر ترقی کے راہ پر لا‌نا چاہتے ہیں اس لئے لڑائی کو خود کی لڑائی سے منسوب نہیں رکھا ہے اور نہ میں کہتا بھی ہوں ہم حق رائے دہی کے مالک سے گوش گزار ہوں کہ اپنا قیمتی ووٹ دیکر شبیر انصاری کو کامیاب بنائیں اور شہر کے ترقی میں ہم سب مل کر ہاتھ بٹائیں اور اپنے شہر کو آگے کی طرف لے جائیں یہی آپ سب سے گزارش ہے ۔

اس موقع سے خاص طور پر شہر کے محمد جانثار احمد ، سماجی سیاسی ملی خادم نور عین عالم سعد پورہ ، محمد جلیل ، محمد عمر ، جناب عنایت اللہ عرف ببلو بھائی ،محمد نعیم الدین ، مرتضیٰ حسین ، وسیع الحق ، محمد نعیم الدین سے سمیت سینکڑوں لوگ شریکِ جلوس تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button