نئی دہلی : مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو لے کر بڑا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کی بات کی ہے۔ اب پیٹرول ساڑھے 9 روپے اور ڈیزل 7 روپے سستا ہو گا۔
حکومت نے یہ کیا ہے اعلان
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ
"ہم پیٹرول پر 8 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 6 روپے فی لیٹر سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی کم کر رہے ہیں۔ اس سے پٹرول کی قیمت میں 9.5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کی کمی ہو گی۔ اس کی وجہ سے حکومت کو ہر سال تقریباً 1 لاکھ کروڑ روپے کا ریونیو نقصان ہوگا۔
یہ بھی پڑھ سکتے ہیں
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا 2.0 میں پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا پریکشا میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات جواب کے ساتھ دیکھیں
ملک میں پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں 100 روپے سے تجاوز کر گئی ہیں۔ اس حوالے سے اپوزیشن مسلسل حکومت پر حملہ آور ہے۔
وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ٹویٹ کیا۔
انہوں نے کہا لوگ ہمیشہ ہمارے لیے سب سے پہلے ہیں۔ آج کے فیصلے بالخصوص پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے مختلف شعبوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔”
وزیر خزانہ سیتا رمن نے کہا کہ ہم پلاسٹک کی درآمد پر منحصر ہیں۔ اس لیے پلاسٹک کے خام مال اور مصنوعات بنانے میں استعمال ہونے والی اشیا پر بھی کسٹم ڈیوٹی کم کی جا رہی ہے۔ اس سے مصنوعات کی قیمت میں کمی آئے گی۔ اسی طرح ہم خام مال کی قیمتیں کم کرنے کے لیے لوہے اور اسٹیل پر کسٹم ڈیوٹی کم کر رہے ہیں۔ اسٹیل سے متعلق خام مال پر درآمدی ڈیوٹی بھی کم کی جائے گی۔ اور اسٹیل کی کچھ مصنوعات پر ایکسپورٹ ڈیوٹی لگائی جائے گی۔
اس کے علاوہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ سیمنٹ کی دستیابی کو بہتر بنانے اور سیمنٹ کی قیمت کو کم کرنے کے لیے بہتر لاجسٹک کا سہارا لیا جا رہا ہے۔
حکومت کے ان اقدامات سے عام لوگوں کو مہنگائی سے کچھ ریلیف ملنے کی امید ہے۔