مدنی صاحب کی آمد پر اِجلاس تقسیمِ انعامات کی تیاریاں مکمل
کشن گنج : ۳؍ دسمبر / قومی ترجمان بیورو
جمعیۃ علماء کشن گنج تعلیم وترقی کے کئی میدانوں میں سر گرم عمل ہے، گذشتہ کئی سالوں سے جمعیۃ علماء کشن گنج کے اراکین وذمہ داران ملک وملت کے لئے کئی محاذوں میں کام کر رہا ہے، اور بحمد للہ انہوں نے تعلیم کے میدان میں کئی طرح کی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
اسی سلسلے میں گذشتہ ۶؍ نومبر کو کشن گنج کے مختلف اسکول اورمدرسوں کے طلبہ کے درمیان حیات ِ رسول ﷺ کوئز کمپٹیشن کرایا جس میں ۱۹۲؍ اسکول اور کچھ مدارس کے تقریباً ۴۲۰۰ طلبہ وطالبات نے حصلہ لیا تھا واضح رہے کہ یہ کوئز کمپٹیشن کا یہ پروگرام بہادرگنج اور کشن گنج میں منعقد کرایا گیا تھا، اب اس کا رزلٹ اور تقسیم انعامات کا پروگرام برے ہی تزک واحتشام کے ساتھ مدرسہ انجمن اسلامیہ کشن گنج میں آج منعقد کرایا جارہا ہے۔
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا 2.0 میں پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا پریکشا میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات جواب کے ساتھ دیکھیں
- سکشمتا – 1 کا رزلٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کریں / सक्षमता 1 का रिजल्ट डाउनलोड करें।
اس تقسیم انعامات اجلاس میں ملک وملت کی عظیم شخصیت قائد جمعیۃ حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء ہند تشریف لارہے ہیں ، انہی کے ہاتھوں سے اول ، دو اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو گراں قدر انعامات سے سر فراز کیا جائے گا۔
صدر محترم جمعیۃ علماء ہند کی آمد پر اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے آ ج جمعیۃ علماء کشن گنج کی اعلی سطحی وفد نے مدرسہ انجمن اسلامیہ کشن گنج میں میٹنگ کی اور تیاریوں پر تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اطمنان کا اظہار کیا، اور ملت کے بہی خواہوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک اجلاس ہوکر معصوم اور ہونہار بچوں کی حوصلہ افزائی کریں، ان شاء اللہ اس پروگرام میں ۵؍ ہزار سے زائد طلبہ اور ان کے گاجین حضرات کے ساتھ ساتھ جمعیۃ علماء کشن گنج کے تمام ورکروں کی شرکت متوقع ہے۔