دربھنگہ

مدرسہ رحمانیہ گرڑی میں پروگرام برائے نو بالغان کے تحت دوسرے دن مختلف موضوعات پر ملی ٹریننگ

رشتوں کی سمجھ اور غم خواری و صلہ رحمی پر رقیہ بدر اور غزالہ یاسمین کی اہم گفتگو

دربھنگہ ۔محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو
مدارس میں تعلیمی پروگرام برائے نو بالغان کے تحت  مدرسہ رحمانیہ گرڑی  کے وسیع ہال میں 20مدارس کے 40 اساتذہ کو اتوار کو دوسرے دن مدرسہ رحمانیہ کے سکریٹری الحاج مرزا مقصود عالم بیگ کی سرپرستی اور  اسسٹنٹ کوآرڈینیٹرڈاکٹر افروز عالم کی نگرانی  اور فیسلیٹر حافظ رضوان احمد ،محمد عرفان ،رقیہ نور ،غزالہ یاسمین کے انتظام و انصرام  میں تربیت دی گئی ۔اس موقعہ پر رشتوں کی سمجھ پیدا کرنے کے عنوان کے تحت ٹرینر رقیہ بدر  نے  کہا کہ رشتوں کی استواری کے لئے کسی سے ملاقات کے وقت ہم کو ہشاش بشاش رہنا چاہئے اور ان کے لئے تعریفی کلمات کہنے چاہئے ۔ساتھ ہی ل بھروسہ مند اور نیک دوست بننا اور بنانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور مستحکم معاشرے کی بنیاد مضبوط رشتوں،اعتماد اور بھروسے پر قائم ہوتی ہے اور اس کا آغاز دوسروں کے ساتھ خوش اخلاقی سے ملنے اور نرم لہجے میں گفتگو کرنے سے ہوتا ہے ۔
   ٹرینر غزالہ یاسمین نے غم خواری اور صلہ رحمی کے عنوان سے اپنی تربیتی گفتگو میں کہا کہ اسلام ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا چاہتا ہے جو غم خواری ،صلہ رحمی,ہمدردی اور دوسروں کے ساتھ مہربانی کے جذبے سے پر ہو ، انہوں نے کہا کہ اللہ نے تعالی نے ان لوگوں کی تعریف کی ہے جو غم خواری کرتے ہیں ۔ ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری زندگی ہی غم خواری کی بہترین مثال ہے ۔
      مدرسہ قاسم العلوم دوگھرا کے مولانا حفظ الرحمن قاسمی ، مدرسہ اخترالعلوم کوئلہ استھان کے محمد جسیم الدین،محمد رضوان ، عبد الرازق،  مولانا تنویر الحق مدرسہ نورالبنات کوئلہ استھان نے بھی مختلف موضوعات پر اپنی رائے زنی کی ۔
   پروگرام سے قبل حافظ رضوان احمد اور محمد عرفان نے آج کے تربیتی پروگرام میں آنے والے تمام موضوعات پر مختصر تعارفی گفتگو کی۔
       اس تربیتی پروگرام میں شریک اساتذہ نے خوب دلچسپی کا مظاہرہ کیا ،نظم ونسق سے متعلق انتظامی امور کے نگران  مرزا محمد ریاض بیگ نے کہا کہ انتظامی امور لائق تحسین اور قابل قدر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button