مدرسہ دار العلوم انوار القرآن سلیمان نگرمیں ایک نشست میں تراویح مکمل
کٹیہار۔(احمدحسین قاسمی )قرآن کریم کلام الٰہی وحی ربانی اورامت محمدیہ کے لئے کتاب ہدایت ہے ،جس کامحافظ گرچہ خود ربّ کریم ہے ، لیکن سبب ظاہری کے طورپر حضرت انسان کو اس کامکلف بنایا گیا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ہرسال مدارس اسلامیہ سے بے شمار طلبہ وطالبات تکمیل حفظ قرآن کرکے محافظین قرآن کریم کی فہرست میں اپنااندراج کراتےہیں ۔الحمدللہ تعالٰی مدرسہ انوار القرآن سلیمان نگر سےکئی طلبہ نےتکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی ہے۔خوشی کی بات یہ کہ حسب روایت ان میں سے دوطالب علم حافظ سیف اللہ بن مولانا مسعود صاحب شکارپور مقیم حال سلیمان نگر اور محمد فضیل بن عبدالکلیم سجینہ ماہی نگر نےگزشتہ دنوں ایک نشست میں پوراقرآن سنایا۔
دعا ہے کہ اللہ تعالٰی دونوں طالب علم کے لئے یادرکھناآسان فرما دے ، ختم قرآن کے موقع سے حدیث پاک کے اندر قبولیت دعا کاوعدہ ہے ،ان دونوں طلبہ کی کامیابی کے پیچھے ان کے استاد حضرت حافظ و قاری اشرف علی صاحب کی انتھک محنت شامل ہے۔اور ناظم مدرسہ مولانا الیف الرحمان صاحب مظاہری ونائب ناظم مولانا حسین صاحب مظاہری کی توجہ ہے اورجناب حافظ وقاری نعمان چشتی صاحب کی خیر خواہی ہے۔