مدرسہ اسلامیہ بیت العلوم کمراؤں مہنیا میں بچوں کے مستقبل سے ہو رہا ہے کھلواڑ:حافظ عبد القادر
سمستی پور (نمائندہ) ضلع کے دلسنگھ سرائے بلاک حلقہ کے کمراؤں پنچایت میں واقع مدرسہ اسلامیہ بیت العلوم کمراؤں مہنیا میں بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے یہ باتیں مدرسہ اسلامیہ بیت العلوم کے ہی سابق طالب علم حافظ عبد القادر نے کہیں،انہوں نے کہا کہ آج کی تاریخ میں دنیا کہاں سے کہاں جا رہی ہے لوگ چاند پر چڑھ چکے ہیں لیکن ہمارے مدرسہ اسلامیہ بیت العلوم کمراٶں مہنیا کے بچوں کے حالات یہ ہے کہ اگر آپ انکے پاس جائیں تو عصری تعلیم تو دور کی بات وہ دس لائن اردو میں بھی نہ صحیح طریقے سےبول سکتے ہیں اور نہ ہی صحیح طریقے سے لکھ سکتے ہیں جس کی وجہ سے طلبہ کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اسلئے میں تمام ذمہ داران حضرات و علاقے کے معتبر شخصیات سے یہ گذارش کرتا ہوں کہ اس مدرسہ کے اوپر خاص توجہ دیں اور ان بچوں کے مستقبل کےلیے آواز بلند کریں۔تاکہ آپ بھی باعث ثواب کا حقدار بنیں،انہوں نے مزید کہا کہ یہ ادارہ کافی عرصے سے چل رہا ہے ایک وقت میں یہ مدرسہ اپنے علاقے کا بہت مشہور رہا ہے اور دور دراز سے طلبہ یہاں علم حاصل کر کے فیضیاب ہوئے ہیں لیکن اب ذمہ داران حضرات کی لاپرواہی کی وجہ سے حالات بد سے بتر ہوتے جارہیں،انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگ یہاں چندہ بھی دیتے آرہے ہیں،انہوں نے کہا کہ جتنی اس مدرسہ میں آمدنی آتی ہے اگر ایمانداری سے کام کیا جاۓ تو اس مدرسے کے اندر دینی و عصری تعلیم بہت اچھے طریقے سے دی جا سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ میں آپ حضرات سے مؤدبانہ گزارش کرتا ہوں کہ آپ حضرات اس طرف توجہ دیں اور ہمارے قوم کے نونہالوں کی مستقبل کو تابناک ہونے سے بچائیں