سمستی پور

محنت اور خدمت سے حصول علم کی راہ آسان ہو تی ہے۔تحریر : مولا نا طارق شفیق ندوی

آل انڈیا ملی کونسل مشرقی اترپردیش کے صدر کا جامعہ الحسنین صبری پور پہونچنے پر پرتپاک استقبال

(اسٹاف رپورٹر) آل انڈیا ملی کونسل مشرقی اترپردیش کے صدر مولانا طارق شفیق ندوی کی آمد پر جامعہ الحسنین صبری پور مظفرآباد میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ موصوف محترم آل انڈیا ملی کونسل کی ایک خصوصی میٹنگ میں جامعہ رحمت گھگھرولی پہونچے تھے ، وہاں سے فراغت پر مولانا سید محمد ریاض ندوی کھجناوری کی معیت میں یہاں دینی وعصری علوم کا جامع ادارہ جامعة الحسنین پہونچے،ان کے اعزاز واستقبال میں ایک مجلس منعقد ہوئی جس میں طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے محنت سے پڑھنے کی تاکید کی آپ نے کہا کامیابی حاصل کرنے کے لئے محنت اور خد مت دونوں لازمی ہیں

انہوں نے اپنے پر مغز ومختصر خطاب میں جامعہ کی ترقی اور اس کے ذمہ داران کو مبارکباد دی اس موقع پر مولانا فتح محمد ندوی کھجناوری نے بھی مدرسہ کا تعارف کرایا اور مہمان محترم سے تاریخی وتحریکی تبادلہ خیال کیا مولانا طارق شفیق ندوی گورکھپور کالج میں پروفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک شگفتہ ادیب ونثرنگار ہیں ان کے قلم سے نکلی ہوئی کتا بیں زبان وادب میں ایک مقام رکھتی ہیں اور تربیت یافتہ عالم دین ہیں ان کے والد گرامی حضرت مولانا شفیق الرحمٰن صاحب ندوی دارالعلوم ندوة العلماء کے ایک قابل فخر استاد تھے،آپ کا ادبی ذوق بہت عمدہ اور تاریخ کے شناور ہیں یہاں تقریبا ایک گھنٹہ علمی وتاریخی مجلس سجا کر وہ روانہ ہوگئے اس موقع پر اساتذہ وطلباء موجود رہے ناظم جامعہ مولانا سید محمد ریاض ندوی کی دعا پر یہ مجلس اختتام پذیر ہوئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button