دربھنگہ

مجسٹریٹ کی نگرانی میں ضبط شدہ 1002 لیٹر شراب ہوئی تباہ

دربھنگہ ( محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)

ڈی ایم و ایس ایس پی کی مشترکہ احکامات پر جالے پولیس نے متعدد مقدمات میں ضبط شدہ ملکی اور غیر ملکی شراب کو تھانہ احاطے میں جے سی وی سے گڑھا کھود کر اس میں تباہ کیا۔  مجسٹریٹ سرکل آفیسر انیل کمار مشرااور انچارج تھانہ صدر کنچن کماری کی نگرانی میں جے سی وی مشین سے ایک گڑھا کھود کر شراب کی بوتلوں کو برباد کیا گیا۔سی او نے بتایا کہ ایکسائز ایکٹ کے تحت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی حکم کی روشنی میں جالے تھانہ میں درج 1 مقدمات میں ضبط تقریبا 1002 لیٹر ملکی اور غیر ملکی شراب کو تباہ کردیا گیا ہے۔  تمام عمل کی ویڈیو اور فوٹوگرافی بھی کی گئی ۔انچارج تھانہ صدر کنچن کماری نے بتایا کہ ایف آئی آر 21/49 میں کل 80.01 لیٹر غیر ملکی شراب، 21/44 میں 450.468 لیٹر غیر ملکی شراب، 21/51 میں 370.359 لیٹر غیر ملکی شراب اور 21/04 معاملہ میں 860.172 لیٹر غیر ملکی شراب کل 48.1002 لیٹر شراب کو تباہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button