متھلانچل میں بارش کے باوجود شان سے لہرایا گیا ترنگا
کوویڈ 19 کو لیکر مختلف مقامات پر سادگی کے ساتھ منائی گئی تقریبات
دربھنگہ۔محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو
متھلانچل کے جالے،سنگھواڑہ اور کیوٹی بلاک سمیت دیگر مقامات پر یوم آزادی کی 75 ویں تقریبات موسلادھار بارش کے باوجود روایتی شان و شوکت کے ساتھ منائی گئی۔اس دوران کورونا پروٹوکول کا خیال رکھا گیا۔سرکاری و غیر سرکاری ادارے،مدارس ،عوامی نمائندہ دفتر،بنک اور پارٹی دفاتر میں پرچم کشائی کے بعد مجاہدین آزادی کے کارناموں کو سامنے رکھ کر ان کے اصولوں پر چلنے کی تلقین کی گئی۔ اسلامک مشن اسکول جالے، مدرسہ اسلامیہ سہس پور اور معہد الصالحات دوگھرا میں خاص تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
یہاں بالترتیب ڈائریکٹر مولانا ارشد فیضی قاسمی، سکریٹری مولانا عبدالخالق ذاکر امینی، ناظم انجینئر محمد حماد صدیقی نے پرچم کشائی کی رسم ادا کی ۔ان تعلیمی اداروں میں کئی معلوماتی و ثقافتی پروگرام پیش کر طلبا و طالبات نے داد و تحسین حاصل کئے۔بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے حصہ داروں کو انعامات سے نوازا گیا۔یہاں حافظ شبیر، مولانا اسرار احمد مظاہری اور نقی امام کافی پیش پیش رہیں۔جبکہ ایکشن فور ہیومن سروس فاونڈیشن اینڈ حارث انٹرنیشل اسکول و چیریٹیبل اسپتال پٹھریا خرد میں ڈائریکٹر انجینئر اورنگ زیب اور ان کی والدہ حسنہ خاتون نے مشترکہ طور پر قومی پرچم لہرایا۔اس موقع پر جاپ کی صوبائی جنرل سکریٹری سازیہ شمسی، پرنسپل ضحی سر ،ماسٹر پرویز عالم، جاپ خاتون سیل کی ضلع صدر سریتا چودھری اور سابق ضلع پارشد انیرودھ ساہ سمیت کئی سماجی اور عوامی نمائندے موجود تھے۔
جبکہ جالے بلاک دفتر پر پرمکھ پھولو بیٹھا ،ریفرل اسپتال میں میڈیکل افسر ڈاکٹر گنگیش جھا،تھانہ احاطہ میں تھانہ انچارج یشودانند پانڈے ،مدرستہ البنات خلیفہ ریونڈھا میں پرنسپل مولانا مظفر رحمانی،امجد کلاسیز دوگھرا میں ماسٹر محمد امجد علی ،مدرسہ قاسم العلوم حسینیہ دوگھرا میں پرنسپل عبادت علی، لتراہا واقع جے ڈی یو دفتر میں بنکر سیل کے ضلع صدر نظیر احمد انصاری و سماجی کارکن توقیر احمد منا، راجو پنچایت دفتر پر مکھیا رخسانہ خاتون و مکھیا نمائندہ شہنواز عرف بابر، گرڑی آرجے ڈی دفتر میں ایم رحمان عرف چنو بیگ، سی پی آئی ایم ایل لیڈر انجینئر شہزاد تمنا ،بریل میں سی پی آئی ایم ایل لیڈر سرفراز انصاری، شکرپور پنچایت دفتر پر مکھیا جہاں آرا خاتون، اردو گرلس مکتب میں ہیڈ ماسٹر مولانا مطیع الرحمن ، قرآن فاؤنڈیشن میں مولانا صفات احمد ، سنت رامیشور سنٹرل اسکول میں ڈائریکٹر نربھئے کمار کشواہا،اشفاق حسین میموریل آئی ٹی آئی میں ڈائریکٹر شہباز محمد عرف گڈو، راجو رمپٹی میں ڈاکٹر افروز عالم، قاضی احمدڈگری کالج میں پرنسپل پروفیسر بدر عالم ،مدرسہ طیبہ قاسم العلوم بردی پور میں مولانا مبین احمد سعیدی قاسمی،جامعہ سلمہ للبنات سنہہ پور میں قاری ریحان احمد، ادارہ ضیائے مصطفی اشرف نگر جالے میں مولانا غلام مذکر خان ،گورنمنٹ پرائمری اسکول علیم آباد نمرولی میں ماسٹر نصیرالدین ،گرری میں جے ڈی یو تکنیکی سیل کے ضلع صدر ولی امام بیگ عرف چم چم ،بلاک کانگریس دفتر میں صدر بھوشن آزاد اور گرری پنچایت دفتر میں مکھیا عالیہ پروین نے ترنگا لہرایا۔اس کے علاوہ سمری تھانہ میں تھانہ انچارج ہری کشور رائے ،کیوٹی تھانہ میں کمار یادو ،کمتول میں تھانہ صدر سرور عالم ،کمتول سرکل آفس میں انسپکٹر بسنت کمار، سنگھواڑہ تھانہ میں تھانہ انچارج امیت کمار، مدرسہ ناصرالعلوم ناصر گنج نستہ میں ناظم مفتی سلیم احمد ناصری نے پرچم کشائی کی رسم پوری کی۔