اہم خبریں

متروں والا رافیل ہے،ٹیکس وصولی مہنگا تیل ہے،اگر سوال کرو تو:راہل گاندھی نے پھر حکومت کو گھیرا


دہلی (قومی ترجمان /ایجنسیاں) واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے رافیل ڈیل کے معاملے پر مودی سرکار پر طنز کسا ہے۔ صرف یہی نہیں، انہوں نے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں اور سرکاری کمپنیوں کی نجکاری پر بھی مرکز پر حملہ کیا ہے۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی نے قطار کی شکل میں ایک پہیلی کو شیئر کیا ہے اور لوگوں سے خالی جگہ کو بھرنے کی اپیل کی ہے،راہل گاندھی نے منگل کے روز اپنے ٹویٹ میں لکھا، "… ‘متروں’ والا رافیل ہے، ٹیکس وصولی – مہنگا تیل ہے، PSU-PSB کی اندھی سیل ہے ، اگر آپ سوال پوچھتے ہیں تو جیل ہے … مودی سرکار ____ ہے!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button