دربھنگہ

مادھو پور۔ مہا دیو استھان چوک سے کونی باندھ پھلتھوہا تک کی سڑک کا برا حال،سنگ بنیاد کے 2 سال بعد بھی نہیں بنی سڑک ، لوگ پریشان، جگہ۔جگہ آبی جماو سے وبائی مرض پھیلنے کا خطرہ

دربھنگہ۔ محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو
سنگھواڑہ بلاک حلقہ کے سمری سے تارا لاہی جانے والی سڑک کی زیرِ تعمیر سڑک پر نالے کی تعمیر نہیں کرنے کی وجہ سے جگہ جگہ آبی جماؤ کا مسئلہ برقرار ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں غصہ دیکھا جا رہا ہے وہیں مادھو پور مہا دیو استھان چوک سے کونی باندھ پھلتھوہا تک سڑک کی تعمیر کا سنگ بنیاد ہونے کے باوجود بھی 2 سال سے سڑک کی تعمیر مکمل نہیں ہونے کے سبب آبی جماؤ اور کیچڑ کی وجہ سے مقامی لوگ کافی پریشان ہیں۔ مالے پارٹی کے ضلع صدر رام بابو ساہ اور سنجے بھگت نے محکمہ دیہی ورکرس کے ایگزیکٹو انجینئر کو تحریری درخواست دیکر مقامی لوگوں کو درپیش مشکلات سے واقف کرایا ہے۔ درخواست میں یہ کہا گیا ہے کہ سڑک محکمہ نے سڑک کی سنگ بنیاد کا بورڈ لگایا لیکن سڑک کی تعمیر کا کام شروع نہیں کیا ۔2  سال قبل جب کیوٹی اسمبلی حلقہ کے سابق ایم ایل اے ڈاکٹر فراز فاطمی نے اس سڑک کا سنگ بنیاد رکھا تھا تب اس گاؤں کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی لیکن جب سڑک کے کاموں کی تعمیر نہیں ہوئی تو لوگ کافی مایوس ہو گئے   جس کا نتیجہ ہے کہ مقامی لوگوں میں زبردست غصہ  دیکھا جا رہا ہے ۔ مالے لیڈر نے کہا ہے کہ زیادہ دن سڑک پر آبی جماؤ سے پانی سے بد بو آرہی ہے اور اس سے لوگوں کے بیمار ہونے کا خطرہ بنا ہوا ہے۔موجود ہ ایم ایل اے ڈاکٹر مراری موہن جھا کو بھی اس سڑک کی خستہ حالی کی اطلاع دی گئی ہے لیکن ابھی تک اس سڑک کے مسئلے کا کوئی حل نہیں نکل سکا ہے۔سڑک کے معاملے کو لیکر جائے وقوع پر دھرنا مظاہرہ بھی کیا گیا لیکن اسکا اثر سڑک محکمہ کے کسی بھی اعلیٰ افسران پر نہیں پڑا۔ مالے لیڈر نے کہا ہے کہ اگر سڑک کی تعمیر جلد نہیں کی گئی تو قومی شاہراہ کو جام کر مظاہرہ کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button