- وزیر نے 1 کروڑ 21 لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی ڈھڑیا ۔کمہار ٹولی سڑک کا رکھا سنگ بنیاد
- کمیونٹی ہیلتھ سنٹر جالے کی عمارت کی تعمیر کا کام اندرونی اور بیرونی صفائی ستھرائی، بجلی اور دیگر کاموں کے 7 کروڑ 28 لاکھ 24 ہزار کے ٹینڈر شائع ہو چکے ہیں۔
دربھنگہ، 23 جنوری ( رفیع ساگر) مقامی اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے و محنت وسائل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیرجیویش کمار نے ہفتہ کو مقامی بلاک حلقہ کے کی ڈھڑیا پنچایت میں1 کروڑ 21 لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی ڈھڑیا کمہار ٹولی سے ایس ایچ 75 ( .470.1 )کلومیٹر سڑک کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر وزیر جیویش کمار نے کہا کہ اب تک اس پنچایت میں ہماری طرف سے 4 کروڑ کی مالیت سے کاموں کو منظوری دی گئی ہے جس میں زیادہ تر کام مکمل ہو چکے ہیں ۔وزیر جیوش کمار نے کہا کہ 4 کروڑ 75 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری سے جالے اسمبلی حلقہ کے پانچ مقامات پر ہیلتھ اینڈ ویلنیس سنٹر اور ایڈیشنل پرائمری ہیلتھ سنٹر بنائے جائیں گے، جن کا ٹینڈر مکمل ہو چکا ہے۔گورنمنٹ یونانی ڈسپنسری، نمرولی میں ہیلتھ سب سنٹر کی عمارت کی تعمیر 39 لاکھ 83 ہزار 190 روپیہ سے ہوگی ۔
کمیونٹی ہیلتھ سنٹر جالے کی عمارت کی تعمیر کا کام اندرونی اور بیرونی صفائی ستھرائی، بجلی اور دیگر کاموں کے 7 کروڑ 28 لاکھ 24 ہزار کے ٹینڈر شائع ہو چکے ہیں۔
جالے اسمبلی کے جالے بلاک کے تحت ریونڈھا، نروچھ ، بگھول اور سنگھواڑہ بلاک حلقہ کے سنہ پور استھوا میں صحت اور تندرستی کے مرکز کی عمارت کی تعمیر اور جالے بلاک ہیڈ کوارٹر میں بنیادی صحت مرکز کی تعمیر کا ٹینڈر ہو چکا ہےاور کاموں کو الاٹ کر دیا گیا ہے ۔وہیں جالے ریفرل ہسپتال کے کیمپس میں ایک عظیم الشان کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کو منظوری دے دی گئی ہے جس کی عمارت کا ٹینڈر محکمہ نے بھی جاری کر دیا ہے جس کی لاگت 7 کروڑ 28 لاکھ 24 ہزار روپے ہےجلد ہی مذکورہ دونوں عمارتوں کے ٹینڈر کا عمل مکمل کر لیا جائے گا ۔عمارت کی تعمیر کے عمل کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ہسپتال کے نظام کو مضبوط بنانے کے ساتھ ہی علاقے کے لوگوں کے لیے وقف کیے جائیں گے ۔
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
کمیونٹی ہیلتھ سنٹر جالے کے قیام سے دیگر اضلاع کے لوگ بھی اس سے مستفیض ہوں گے ۔آیوش کے میدان میں بھی جلد اسمبلی میں آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر بھی تعمیر کی جائے گی اور جالے اسمبلی حلقہ کے 11 اپ گریڈ شدہ ہائر سیکنڈری اسکولوں کی فہرست جس میں اضافی کلاس روم بنائے جاینگے جسمیں ہر اسکول میں 10 کمرے مڈل اسکول راڑهی گرلس، مڈل اسکول بہاری،اردو مڈل اسکول کروا، مڈل اسکول مرزا پور مسا ،مڈل اسکول تتیلا، مڈل اسکول رتن پور، مڈل اسکول سوتیا، مڈل اسکول منام کھیدو، مڈل سکول پپرا، اور مڈل سکول رسولپور نستہ، مڈل سکول مہیسار وہیں جالے اسمبلی حلقہ کے مڈل اسکول چندردیپا سمیت 3 اسکولوں کے اوپر اضافی کلاس روم بنائے جانے ہیں ہر اسکول میں 10 کمرے بنائے جائیں گے ۔
وزیر جیوش کمار نے کہا کہ وزیر اعظم کے ذریعہ پورے ملک میں غیر منظم شعبے کے مزدوروں کا لیبر کارڈ بنایا جا رہا ہےجس میں ریاست بہار پورے ملک میں دوسرے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ مزدوروں کے لئے کئی طرح کی اسکیمیں چلائی جارہی ہیں۔
اس موقع پر کمتول منڈل کے صدر رام سدشٹھ بیٹھا، جالے منڈل کے صدر وپن کمار پاٹھک،اجیت پرساد، شریمتی انجنی نشاد، رنکی دیوی، دھیریندر کمار، سنیل کمار سنگھ، رگھونندن ٹھاکر، کامکھیا پاسوان، رام اقبال ماجھی، ششی بھوشن پرساد کشواہا کے علاوہ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسراور لیبر انفورسمنٹ آفیسر موجود تھے۔