دربھنگہ

لیبر وسائل کے وزیر جیویش کمار کے ہاتھوں ریاست کے غیر منظم شعبوں کے کامگاروں کے لئے میگا ڈرائیو مہم کا آغاز کل سے

31 دسمبر تک 3.49 کروڑ کامگاروں کےرجسٹریشن کا ہدف، منریگا کے مزدور اور جیویکا دیدی کو بھی کیا گیا شامل،  ٹال فری نمبر 14434 بھی جاری

دربھنگہ ( محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)
لیبر وسائل آج یعنی 17 ستمبر سے ملک کے کامیاب وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ پر تمام سی ایس سی مراکز پر اگلے 20 دن 20 اکتوبر تک (خدمت اور لگن مہم کے تحت میگا ڈرائیو چلا کر منظم شعبے کے مزدوروں کا رجسٹریشن کرے گا جس کا آغاز لیبر وسائل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جیویش کمار لیبر ویلفیئر ڈے-کم-پرائم منسٹر برتھ ڈے” کے موقع پر کامن سروس سنٹر (سی ایس سی) ہلاس چک ، ببھن پورہ موڑ ایمس جانی پور روڈ پھلواری پٹنہ سے ساڑھے 12 بجے سے کریں گے۔
غور طلب ہو کہ ای رجسٹرڈ پورٹل پر تمام رجسٹرڈ کامگار کے لیے 2 لاکھ روپے کے حادثاتی انشورنس کور کا بھی انتظام ہے۔ اگر پورٹل پر رجسٹرڈ کوئی کامگار حادثے کا شکار ہوتا ہے تو موت یا مستقل جسمانی معذوری کی صورت میں 2  لاکھ روپے اور جزوی جسمانی معذوری کی صورت میں ایک لاکھ روپے اور رجسٹرڈ ورکرز کو ہر قسم کی سماجی تحفظ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ  ریاست بہار کے 3.49 کروڑ غیر منظم شعبے کے کامگاروں کی رجسٹریشن کا ہدف 31 دسمبر 2021 تک مقرر کیا گیا ہے۔  تازہ ترین صورتحال کے مطابق ریاست میں غیر منظم شعبے کے کل 3931269 کارکن رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
لیبر ریسورس ڈیپارٹمنٹ ریاست کے دیگر محکموں (ڈیزاسٹر/زراعت/عمارت کی تعمیر وغیرہ) کے ساتھ ہم آہنگی قائم کر اس ای پورٹل پر اپنے ساتھ کام کرنے والے آدھار پر مبنی رجسٹرڈ ورکرز کو بھی ایڈجسٹ کر رہا ہے جس میں خاص طور پر منریگا ورکرز ، جیویکا دیدیوں کو شامل کیا جائے۔  اس کے ساتھ ہی دیے گئے ہدف کو ضلع وار (آبادی کے مطابق) تقسیم کرکے پورا کیا جائے گا۔
تمام کام کامن سروس سنٹر (CSC) کر رہا ہے ، جو ہر پنچایت میں کام کر رہے ہیں۔ اسے مکمل کرنے کے لیے مستقبل کا روڈ میپ تیار کیا گیا ہے ، جس کے لیے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔  ضلع کے اعداد و شمار کا جائزہ اور نگرانی ریاست کے منتظمین کر رہے ہیں۔  اس کے ساتھ ضلعی سطح کے عہدیداروں کی طرف سے بلاک سطح پر اس کا جائزہ لینے کے بعد اسے 31 دسمبر 2021 تک تیز رفتار سے مکمل کرنے کے لیے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔
مسٹر جیوش کمار نے بتایا کہ قومی سطح پر غیر منظم شعبے میں کام کرنے والوں کا ڈیٹا بیس تیار کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے گزشتہ ماہ 26 اگست 2021 کو ای شرم پورٹل شروع کیا گیا ہے۔ پورٹل پر رجسٹرڈ ہونے کے خواہشمند کامگاروں کی مدد کے لیے نیشنل ٹول فری نمبر 14434 بھی جاری کیا ہے۔  اس پوری مشق کا مقصد حکومت کی سماجی تحفظ کی اسکیموں کو مربوط کرنا ہے  تاکہ ان کو تیزی سے فائدہ پہنچایا جا سکے۔
ای شرم پورٹل مزدوروں کی تمام اقسام کی مدد کرے گا۔یہ پورٹل تمام غیر منظم شعبے کے کارکنوں بشمول تعمیراتی مزدوروں ، تارکین وطن مزدوروں ، ریہڑی پٹری، گھریلو کاریگروں ، زرعی ، دودھ والوں ، ماہی گیروں ، ٹرک ڈرائیوروں کی مدد کرے گا۔  مسٹر کمار نے کہا کہ ہر رجسٹرڈ ورکر کو ایک منفرد نمبر کے ساتھ ساتھ ایک ای شرم کارڈ دیا جائے گا ، جس کے ذریعے وہ ملک بھر میں مختلف سوشل سیکورٹی اسکیموں کے فوائد حاصل کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا میرا محکمہ  ہر سطح پر ریاست کے مزدوروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
اس پورٹل پر رجسٹریشن کے بعد مرکزی اور ریاستی حکومت کی سوشل سیکورٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے کامگاروں کو بار بار رجسٹر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

  رجسٹریشن کے تین طریقے ہیں:-
ای شرم پورٹل کے ذریعے سیلف رجسٹریشن۔
کامن سروس سینٹرز کے ذریعے رجسٹریشن کی جا سکتی ہے۔
ضرورتمند اضلاع / سب ڈویژنوں اور بلاکس میں ریاستی حکومت کے علاقائی دفاتر کے ذریعے بھی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ ای شرم پورٹل پر رجسٹریشن کے وقت غیر منظم کارکن کے پاس آدھار کارڈ ، آدھار لنک ہونا چاہیے ۔موبائل نمبر اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات درکار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button