دربھنگہ

لالو یادو کے یوم پیدائش پر پوپری میں لالو رسوئی کا انعقاد

پوپری (خالد ہاشمی/ نمائندہ قومی ترجمان )
راشٹریہ جنتا دل کے قومی صدر لالو یادو کے یوم پیدائش کے موقع پر پوپری شہر کے کرپوری چوک پر سابق ایم ایل اے ابو دوجانہ کے ذریعے لالو رسوئی کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر آرجےڈی کارکنان نے غریب غرباء اور ضرورت مند لوگوں کے درمیان کھانا تقسیم کئے۔
اس موقع پر ابو دوجانہ نے کہا کہ غریب، پسماندہ اور اقلیتوں کے حقوق کے لئے اپنی ساری زندگی وقف کر دینے والے عظیم رہنما لالو پرساد یادو کے یوم پیدائش کے موقع پر غریبوں کے لئے اس طرح کے رفاہی کام کرنے سے انہیں دلی سکون ملا ہے، غریب غرباء، پسماندہ اور اقلیتوں کی آواز لالو یادو کے صحت مند ہو کر سیاست میں دوبارہ حصہ لینے سے پارٹی اور انکے ہم خیال اور مداحوں کو کافی فائدہ ملے گا۔اس موقع پر سابق پرمکھ شرناگت سنگھ چوہان، ضلع پریشد رکن شری ناتھ راے، پوپری نگر پنچایت کے سابق صدر منوج کمار یادو، صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن مانس جالان، بلاک صدر جے نارائن یادو،، محمد سہیل ویلین، محمد امتیاز ٹیپو کے علاوہ دیگر پارٹی کے رہنما و کارکنان موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button