اہم خبریںبہاردربھنگہ

عیدالاضحی کے مدِ نظر سنگھواڑہ اور جالے تھانہ پر امن کمیٹی کی میٹنگ منعقد

دربھنگہ (محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو) اتوار کے روز بلاک احاطے میں عید الا ضحی تہوار کو لیکر امن کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے سی او چودھری بسنت کمار سنگھ نے لوگوں سے عید الاضحی تہوار پر امن اور سماجی ہم آہنگی کے ساتھ منانے کی اپیل کی اور کہا کہ لوگوں کو حکومت کی جانب سے جاری کوویڈ 19 ہدایت نامے پر عمل کرنا چاہیے۔

جب کہ بی ڈی او راجیو رنجن کمار نے لوگوں سے ماسک اور معاشرتی فاصلے کا استعمال کر نماز ادا کرنے کی اپیل کر تے ہوئے کہا کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے ۔اس وائرس سے بچنے کے لئے لوگوں کو چا ہیے کہ وہ سماجی فاصلے پر عمل کریں اور تہوار کو صاف ستھرا ماحول میں منائیں ۔تھانہ صدر امیت کمار نے کہا کہ شوسل سائٹ کے علاوہ کہیں بھی کسی طرح کی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور اُنہوں نے کہا کہ سوشل سائٹ پر قابلِ اعتراض پوسٹ کرنے والوں پر پولیس پینی نظر رکھ رہی ہے اُنہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ تہوار آپسی بھائی چارے کے ساتھ منائیں۔ اس موقع پر احمد علی تمنے، شمبھُو ٹھاکر، ویپن جھا، سماجی رکن معراج علی، سریندر ٹھاکر،اظہار احمد منا، حافظ گلاب، ارشد مرغوب، شہنواز احمدبابر، اودھیش ساہ سمیت کئی سرکردہ شخصیات موجود تھے وہیں جالے تھانہ احاطہ میں بھی سی او راکیش کمار کی صدارت و تھانہ صدر یشودانند پانڈے کی نظامت میں امن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔اس موقع پر موجود سماج کے سرکردہ شخصیات سے تہوار کو کورونا گائیڈ لائن کے مطابق سماجی ہم آہنگی کے ساتھ منانے پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button