دربھنگہ

عوام کی جانیں باتوں سے نہیں بلکہ مضبوط اقدامات سے بچائی جا سکتی ہیں: محمد نوشاد

کورونا سے بچاو کے لئے کانگریس پارٹی کی طرف سے دربھنگہ، مدھوبنی اور سیتامڑھی کے کئی مقامات پر پی پی ای کٹ اور سینیٹائزر تقسیم

دربھنگہ  (محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)
ملک کے مفادات کی بقاء کے ساتھ ہندوستانی عوام کے حقوق کی بازیابی کانگریس کی بنیادی فکر مندی کا حصہ رہی ہے اور اس نے آزادی کے بعد سے لے کر آج تک کے ہر دور میں ملک کی عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کا فرض بخوبی نبھایا ہے ۔یہ باتیں جالے بلاک کے دیورا بندھولی باشندہ کانگریس کے سرگرم لیڈر محمد نوشاد نےکانگریس کی رہنما محترمہ سونیا گاندھی،راہل گاندھی،پرینکا گاندھی اور کانگریس کے دیگر اعلی عہدے داران کےمشورے پر متھلانچل کے دربھنگہ، مدھوبنی اور سیتا مڑھی کے مختلف مقامات پر  سینی ٹائزر اور پی پی ای کٹ کی تقسیم کے بعد اپنے بیان میں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کا ہر فرد کل بھی ملک کی عوام کے ساتھ کھڑا تھا اور آج بھی پہلے کی طرح کھڑا ہے جو لوگ ان کے جذبات سے کھیل کر ان کی زندگی کا سودا کر رہے ہیں انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں کیوں کہ عوام کی جانیں باتوں سے نہیں بلکہ مضبوط اقدامات سے ہی بچ سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام کو کورونا کی آگ میں جھونک کر اقتدار کا مزہ چکھنے والے لوگ نہ تو عوام کے وفادار ہو سکتے ہیں اور نہ ہی ملک کے اس لئے ایسے لوگوں سے ان کے کئے کا حساب مانگا جانا چاہئے،قابل ذکر ہے کہ اپنی اس ابتدائی مہم کے دوران محمد نوشاد نے سماجی کارکنان سے لے کر ڈاکٹروں اور بلا تفریق مذہب سماج کے سینکڑوں ضرورت مندوں تک کورونا کی جنگ لڑنے میں سہارابننے والی چیزیں مہیا کرائیں اور عوام کے دکھ درد بانٹ کر خود کو ہر لمحہ ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا یقین دلایا،قابل ذکر ہے کہ محمد نوشاد نے فریدیہ اسپتال دربھنگہ، انجمن خدام ملت دربھنگہ، کاروان ملت، کبیر سیوا سنستھان اور مدرسہ حمیدیہ سمیت کئی اہم مقامات پر لوگوں میں پی پی ای کٹ اور سینی ٹائزر تقسیم کئے جس عوام میں غیر معمولی خوشی کا ماحول دیکھا گیا،اسی دوران سماجی کارکن محمد نوشاد اور محمد مکی اپنے پورے قافلے کے ساتھ کانگریس آفس بسری گئے اور بڑی تعداد میں پی پی ای کٹس اور سینیٹائزر کی تقسیم کی، تقسیم کے دوران دربھنگہ میں وارڈ کونسلر ڈبو خان ​​اور پوپری کے انچارج میڈیکل آفیسرڈاکٹر رام شنکر پرساد کی خدمت میں بھی یہ چیزیں پیش کیں اور کورونا مہماراری کے دوران ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ 19 عہد کے اصل کورونا جنگجو ڈاکٹر اور صحت کے کارکن ہیں جو اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر متاثرہ افراد کی زندگیاں بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے پوپری بی ڈی او راگنی ساہو کو بھی  پی پی ای کٹ دی جبکہ اس موقع پر زونل سی او کوشل کشور دبیدی اور سابق بلاک پرمکھ سرناگت سنگھ ، مطیع الرحمان صدر بلاک کانگریس کمیٹی پوپری، محمد ارشاد،ڈاکٹر ستیندر کمار ، اتل کمار ، سچن کمار،شاکر حسین ، نثار احمد ، محمد فیاض،محمد چاند،غلام مزکر خان ،محمد عمران ،مہیشور گری ، سیتا پرساد ، منوج کیجری وال ، بیسوپاسوان،اوم شنکر چودھری،ہریداس،رنکو بھٹناگر،بیجا چودھری،عابدہ خاتون،رستم منیار ، رام بابو رائے،محمد شکیل، رام پرویس رائے ، درگانند جھا ، شاہد قمر،پھول بابو ، نولیش پاٹھک ،حیدر علی ،محمد اعظم وغیرہ موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button