اہم خبریںبہارتعلیم و روزگارحاجی پور، ویشالی

علم کو خود سیکھنا اور دوسروں کو سکھانا دنیا کا سب سے بڑا کام / جاوید احمد

حاجی پور/شبانہ فردوس / ضلع ویشالی کے حاجی پور ٹاؤن دگھی ریلوے گمٹی کے نزدیک ضلع کا مشہور و معروف ٹیچر ٹریننگ کالج ” دگھی ڈائٹ ” میں گزشتہ روز سیشن 2021 سے 2023 کے طلباء اور طالبات ” اورینٹل کلاس "کے لئے حاضر ہوئے جس میں سیشن کے شبانہ فردوس شاہ پور خرد ویشالی ، شبانہ اعظمی ، فردوس فاطمہ ، شہباز عالم ، طاہرہ تبسم ، گلشن پروین، فرزانہ یاسمین ، نذرانہ خاتون وغیرہ کے ساتھ تمام طلبہ و طالبات شرکت کی جس میں خصوصی طور پر ضلع چھپرہ ڈائٹ کے رینو کماری ، اسکول کے صدر محترم وینئے پاسوان ، محترمہ سروتی دیوی نے پچھلے روایات کے مطابق اس پروگرام کا آغاز شمع روشن کر کیا ساتھ ہی انہوں نے مشترکہ طور پر اسٹوڈینٹ سے مخاطب ہوکر کہا کہ علم کو پہلے خود سیکھنا ساتھ ہی اس علم کو دوسروں کو سکھانا دنیا کا سب بڑا اور اچھا کام ہے اسلئے آپ علم سیکھنے آئے ہیں ہم سب اساتذہ آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

انہوں اسٹوڈینٹ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی اجرت اور بہانہ کے درجہ میں حاضر ہوکر دنیا کی سب قیمتی دولت تعلیم اس کو حاصل کرنے میں کامیابی کی منزل پر پہنچ نے کے لئے تیار ہوجائیں وہیں اس پروگرام کو خوبصورتی کے ساتھ کامیاب کرنے میں اسکول کے متحرک فعال استاد جناب جاوید احمد صاحب نے اپنے معاون ٹیچر کے ساتھ پیش پیش تھے ساتھ ہی اسکول کے اساتذہ کرام میں ششی کلا ، شیلجا ،ببلی کماری ، رینو کماری ، انیتا دیوی ، رینا کماری ، رانی کماری ، رنجیت کمار ، پنجاریہ جی ، جئے شری ، منیشا پریمپدا ، بھی اپنے وقتوں سے موجود تھیں اس کلاس کا آغاز ایک دوسرے کے تعارف نامہ سے ہوا۔

جہاں اسٹوڈینٹ ایک دوسرے کو پہچان سکیں ۔ساتھ ہی اس پروگرام کے درمیان اسکول کے ضابطے، پڑھائی کے طور طریقے ، پوشاک اور پڑھائی لکھائی کے تعلق سے تفصیلی معلومات دیگر اساتذہ کرام نے دی وہیں اس پروگرام میں ” ہومانا پی پل ٹو پی پل انڈیا ” کے جناب نتین مشرا ، جناب دیپک سنگھ ، بھیم سنگھ ، بیم لیندر کمار ، پربھات کمار رونق اسٹیج تھے اخیر میں اسکول کے استانی محترمہ منیشا کوئرالہ کے شکریہ کے الفاظ کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button