اہم خبریںسائنس / کلائمیٹعالمی خبریں

عجیب الخلقت سمندری مخلوق دیکھ کر سب حیران

سڈنی : آسٹریلیا کے ماہرین تسمانیہ کے جزیرے پر عجیب و غریب مچھلی دیکھ کر حیران رہ گئے ۔ امریکی میڈیارپورٹ کے مطابق گلابی رنگ کی یہ مچھلی اس سے قبل 1999 میں یعنی بائیس سال قبل تسمانیہ میں ہی دیکھی گئی تھی ۔

ماہرین بتاتے ہیں کہ اب تک اس مچھلی کو چار بار ہی سطح آب پر دیکھا گیا ہے کیونکہ یہ گہرائی میں رہنا پسند کر دتی ہے ۔ سمندری مخلوقات پر تحقیق کرنے والے آسٹریلوی ماہرین نے تسمان فریکچر مرین پارک میں کیمرے کے ساتھ غوطہ لگایا تو وہ نایاب نسل کی مچھلی کو دیکھ کر حیران رہ گئے ۔ ایک غوطہ خور نے فوری طور پر اس لمحے کی ویڈیو کو اپنے کیمرے میں قید کیا ۔

ماہرین ہا تھوں کی مدد سے چلنے والی مچھلی کی اس نسل کی معد ومی کا خطرہ ظاہر کر چکے ہیں اور انہیں خد شہ ہے کہ نسل موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے خطرات سے دوچار ہے ۔

ماہرین نے بتایا کہ یہ مچھلی سمندر میں تیر نے کے ساتھ زمین پر ہاتھوں سے چلنے کی قدرتی صلاحیت بھی رکھتی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button