اہم خبریںمہاراشٹرا ،ممبئی

عامر کی تیسری شادی سے بیٹی ڈپریشن میں چلی گئی ، ایرا خان نے بتا دیا درد، کہا پاپا میری عمر کی لڑکی سے کیسے؟

ممبئی (قومی ترجمان) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اداکار عامر خان ان دنوں اپنی فلم کے حوالے سے نہیں بلکہ اپنی ذاتی زندگی کو لے کر کافی چرچے میں ہیں، بالی ووڈ انڈسٹری میں ان کی تیسری شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔کئی میڈیا رپورٹس میں یہ خبر بھی آئی تھی کہ وہ جلد ہی تیسری شادی کرنے والے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں عامر خان نے اپنی اہلیہ کرن راؤ سے طلاق لے لی ہے۔ اس دوران دونوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ خوشی سے الگ ہو رہے ہیں اور باہمی طور پر اپنے بچوں کی دیکھ بھال کریں گے۔ دریں اثناء خبر آئی ہے کہ عامر اپنی فلم دنگل کی کوسٹار ثنا خان سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ عامر کی بیٹی ایرا اس شادی کی خبر پر ناراض ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرا خان نے اپنے بیان میں کہا کہ جب انہیں اپنے والد کی تیسری شادی کا علم ہوا تو انہیں شدید صدمہ پہنچا۔جسے وہ برداشت نہ کر سکی اور ڈپریشن میں چلی گئی۔

تاہم عامر خان نے ثنا خان کے ساتھ اپنی شادی کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔ انہوں نے میڈیا میں آنے والی ایسی باتوں کو غلط قرار دیا۔ دوسری جانب ثنا شیخ نے اس پورے معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ عامر خان کی دونوں شادیاں کامیاب نہیں ہو سکیں۔ ان کی پہلی شادی رینا دتہ کے ساتھ 1986 میں ہوئی تھی۔ جن سے ان کی ایک بیٹی ایرا خان اور ایک بیٹا جنید خان ہے۔ ان کی شادی 16 سال تک چلی اور 2002 میں دونوں کی علیحدگی ہوگئی۔

اس کے بعد انہوں نے سال 2005 میں کرن راؤ سے شادی کی۔ یہ بھی تقریباً 15 سال تک جاری رہا۔ اور دونوں کے راستے جدا ہوگئے۔ کرن اور عامر کا ایک بیٹا ہے جس کا نام آزاد ہے۔ فلم کی بات کریں تو عامر ان دنوں ‘لال سنگھ چڈھا’ میں اداکارہ کرینہ کپور خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button